سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کل شمالی ممبئی میں ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ معذوروں کو مدد اور امدادی آلات فراہم کرنے کے لئے اے ڈی آئی پی کیمپ منعقد کرے گا
Posted On:
04 NOV 2020 5:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 04 /نومبر 2020 : مرکزی برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب تھاور چند گہلوت کل آن لائن ویڈیو اسٹریمننگ کے ذریعہ شمالی ممبئی کے کاندیولی (مغرب) میں واقع پوئنسر جم خانہ میں حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی (معذور افراد کو آلات کی خرید کی فٹنگ کے لئے تعاون ) اسکیم کے تحت ایک کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ کیمپ میں بلاک کی سطح پر نشان زد معذور افراد کو معاون آلات مفت تقسیم کئے جائیں گے۔اس پروگرام کی صدارت پروگرام کے مقام ، پوئنسر جم خانہ سے شمالی ممبئی کے رکن پارلیمنٹ جناب گوپال شیٹی کریں گے۔ کووڈ۔19 وبائی مرض کو دیکھتے ہوئے حکومت ہند کے ذریعہ حفاظت کے اضافی انتظامات کئے جائیں گے تاکہ فلاحی اسکیموں کا فائدہ معذور افراد تک بلارکاوٹ پہنچتا رہے۔
جنوری اور فروری 2020 کے مہینے میں شمالی ممبئی کے چھ مقامات پر کل 1035 معذور افراد کی شناخت کی گئی۔کیمپ کے ذریعہ شمالی ممبئی کے دہی ساگر، کاندیولی (مغرب) ، کاندیولی (مشرق)، بوریولی (مشرق)، بوریولی (مغرب) اور پوئنسر جم خانہ میں 87.96 لاکھ روپئے کی قیمت کے کل 1740 امدادی آلات اور ڈیوائسس مرحلہ وار طریقہ سے پہلے سے شناخت شدہ افراد کو تقسیم کئے جائیں گے۔
اس کیمپ کا انعقاد حکومت ہند کی ای ڈی آئی پی اسکیم کے تحت شمالی ممبئی کی ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر آرٹیفیشیل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او ) ، کانپور کررہا ہے۔ یہ کارپوریشن وزارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ ( ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے ماتحت کام کرتا ہے۔ کیمپ کو نئے منظور شدہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے تحت منعقد کیا جائے گا۔
کاندیولی (مغرب) میں واقع پوئنسر جم خانہ کے اس افتتاحی کیمپ میں 150 معذور افراد کو الگ الگ زمرے میں امدادی آلات اور ڈیوائسس تقسیم کئے جائیں گے جن میں 21 موٹروالی تین پہیہ سائیکل بھی شامل ہیں۔ شمالی ممبئی کے اس کیمپ میں 396000 روپئے کی قیمت کی کل 33 موٹر والی تین پہیہ سائیکل تقسیم کی جائیں گی جنہیں یہاں کے رکن پارلیمنٹ جناب گوپال شیٹی کے ایم پی لیڈ (رکن پارلیمنٹ کو اپنے علاقہ کی ترقی کے لئے ملنے والا فنڈ) کا تعاون بھی ملا ہے۔ مستفدین میں سے ہر ایک کو موٹروالی تین پہیہ سائیکل پر حکومت ہند کی ای ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 25 ہزار روپئے کی مدد بھی ملے گی جبکہ باقی بچے 12 ہزار کی مدد ایم پی لیڈ سے ملے گی۔
امدادی آلات اور ڈیوائس کی تقسیم کے دوران کووڈ۔19 کے پھیلنے کے کسی بھی امکان سے بچنے کے لئے صحت اور ذاتی تحفظ اور دیگر ضروری احتیاطی اقدامات پر سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ مستفدین تک پہنچنے کے دوران تمام لوگوں کے لئے تھرمل اسکریننگ کا انتظام کیا جائے گا اور پیشہ وروں کے لئے فیس ماسک ، سینی ٹائزر ، دستانے اور پی پی ای کٹ کے لازمی استعمال کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ پروگرام کی جگہ اور جن جگہوں کو لوگ مسلسل چھوتے ہیں ، ان کے سینی ٹائزیشن کا انتظام بھی نئی ایس او پی کے مطابق کیا جائے گا۔ پروگرام میں آلات کے کثیرسطحی سینی ٹائزیشن کا انتظام کیا جائے گا۔ جس میں امدادی آلات کو یہاں پر لانے سے پہلے سینی ٹائزیشن ، ٹرانسپورٹیشن ، کھلے /بند اسٹیکنگ علاقے میں اور امدادی ڈیوائس کی تقسیم سے ٹھیک پہلے سینی ٹائزیشن کا انتظام ہوگا۔ مستفدین اور ان کے ساتھ آنے والوں کے لئے بیٹھنے کا انتظام سماجی دوری کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ مستفدین وقت کے مطابق بیچ میں آئیں گے جس میں ہر ایک ٹائم سلاٹ میں ایک بیچ میں 40 مستفدین ہوں گے اور انہیں اندر اور باہر آنے جانے کے لئے الگ سے دروازے ہوں گے تاکہ ان کے درمیان قریب رابطہ سے بچا جاسکے۔
یہ امدادی آلات شمالی ممبئی میں مرحلہ وار کیمپوں کے توسط سے تقسیم کئے جائیں گے جن میں 33 موٹر والی تین پہیہ سائیکل ، 75 ہاتھ سے چلنے والی تین پہیہ سائیکل ، 169 وھیل چیئر ، 12 سی پی چیئر، 178 بیساکھیاں ، 116 واکنگ اسٹکس ، 136 اسمارٹ کیندر، بینائی سے محروم افراد کے لئے 23 فولڈنگ چھڑی، 18 اسمارٹ فون ، 05 ڈیزی پلیئر ،02 بریل کٹ، 11 رولٹر، 822 ہیئرنگ ایڈ، 30 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، لیپروسی کٹ کے لئے چھ ڈیلی لیوننگ اسسٹنٹ اور 102 مصنوعی اعضا اور کیلیپر شامل ہیں۔
******
م ن۔ ق ت۔ م ص
U-NO.6970
04.11.2020
(Release ID: 1670329)
Visitor Counter : 146