وزارت دفاع

پناکا راکٹ سسٹم کے جدید ترین راکٹ کا کامیاب تجربہ

Posted On: 04 NOV 2020 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04  /نومبر 2020 : دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) نے پناکا راکٹ نظام کے جدید ترین راکٹ کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ اڑیسہ میں واقع  انٹی گریٹیڈ ٹیسٹ رینج چاندی پور سنٹر سے 04 نومبر 2020 کو کیا گیا۔ ڈی آر ڈی او کے ذریعہ  تیار کردہ پناکا سسٹم میں نیا راکٹ پہلے کے مقابلے  نہ صرف زیادہ دوری تک صحیح نشانہ لگا سکتا ہے بلکہ اس کی لمبائی بھی پچھلے راکٹ کے مقابلے  کم رکھی گئی  ہے۔ راکٹ کا ڈیزائن اور لمبائی سے متعلق کام ڈی آر ڈی او کی  پونہ واقع لیبارٹری میں کیا گیا ہے۔ پونہ میں واقع اس ادارہ کو آرمانینٹ  ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، اے آر ڈی آئی اور ہائی انرجی میٹریلس ریسرچ لیبارٹری ، ایچ ای ایم آر ایل کے  نام سے جانا جاتا ہے۔

بدھ کے روز ہوئے ٹیسٹ کے دوران ایک کے بعد ایک چھ راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ ٹیسٹ کئے گئے راکٹ کی تعمیر ایم/ ایس اکنامیکس ایکسپلوسیو لمیٹیڈ ناگپور کے ذریعہ کی گئی ہے جسے تکنیک منتقل کی گئی ۔ ٹیسٹ کے دوران راکٹ پر  نگرانی کرنے کا کام راڈار اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکننگ سسٹم، ٹیلی میٹری آلات کے ذریعہ کیا گیا ۔

پناکا سسٹم کے تحت جدید راکٹ پناکا ایم کے -1 راکٹ کی جگہ لیں گے ۔ جو ابھی تیاری کے عمل میں ہیں۔

 

******

 

م ن۔ ق ت۔ م ص

U-NO.6961

04.11.2020



(Release ID: 1670319) Visitor Counter : 252