وزارت اطلاعات ونشریات

وزارت اطلاعات ونشریات  نے ہندوستان میں  ٹیلی ویژن ریٹنگ  ایجنسیوں  کی گائڈ لائنس  پر نظرثانی کے لئے کمیٹی بنائی

Posted On: 04 NOV 2020 8:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  04 نومبر 2020: وزارت اطلاعات ونشریات نے  2014 میں وزارت کے ذریعہ جاری کی گئی ’’ہندوستان میں  ٹیلی ویژن ریٹنگ  ایجنسیوں  کی گائڈ لائنس  ‘‘ پرنظرثانی کے لئے آج ایک کمیٹی بنائی ہے۔

وزارت اطلاعات ونشریات (ایم آئی بی ) کے ذریعہ جاری کردہ ہندوستان میں ٹیلی ریٹنگ ایجنسیوں کے بارے میں  موجودہ گائڈ لائنس کو پارلیمانی کمیٹی  ، ایم آئی بی کے ذریعہ   تشکیل کردہ  کمیٹی برائے ٹیلی ویژن  ریٹنگ پوائنٹس (ٹی آر پی) اور ٹیلی کام  ریگولیٹری  اتھارٹی  وغیرہ کے ساتھ تفصیلی صلاح ومشورے کے بعد  نوٹیفائی کیا گیاتھا۔

گزشتہ چندسالوں کے دوران گائڈ لائنس  کی تعمیل کے دوران  پتہ چلا کہ  اس پر نئے سرے سے غورکرنے کی ضرورت ہے ،خاص کرٹیلی کا م ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی حالیہ سفارشات  اور  ٹیکنالوجی کی سطح پرہونے وال پیش رفت ومداخلت  کے مدنظر  ، تاکہ  قابل اعتبار اور شفاف  ریٹنگ سسٹم  کے عمل کو مزید مضبوط  بنایا جاسکے ۔

گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ پیداہوئے حالات کی وجہ سے  ہندوستان میں  ٹیلی ویژن ریٹنگ سسٹم  کے مختلف گوشوں کا مطالعہ کرنے کے لئے  ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔یہ کمیٹی موجودہ نظام  پر غورکرے گی، گاہے بہ گاہے  ٹرائی کی سفارشات  کا جائزہ لے گی، صنعت کی مجموعی صورتحال  اور وابستگان کی ضروریات   کے مدنظر مضبوط ،شفاف اور جوابدہ ریٹنگ سسٹم کے لئے اپنی سفارشات دے گی تاکہ  موجودہ گائڈلائن میں   کوئی تبدیلی کی جاسکے ۔

کمیٹی کے ممبران درج ذیل ہوں  گے:

  1. جناب ششی ایس ویمپتی ، سی ای او، پرسار بھارتی                    ........چیئر مین
  2. ڈاکٹر شلبھ ، پروفیسرشماریات، شعبہ ریاضی اور شماریات ، آئی آئی ٹی کانپور   ممبر
  3. ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر  ، سی –ڈاٹ                            ممبر
  4. پروفیسر پلک گھوش ، ڈسیزن سائنسیز سینٹر اور پبلک پالیسی (سی پی پی)          ممبر

کمیٹی کے اصول وضوابط درج ذیل ہوں گے:

  1. ہندوستان میں ٹیلی ویژن ریٹنگ سسٹم  اور اس سے متعلق  واقعات پر متعدد فورم کے ذریعہ ماضی میں پیش کی گئی سفارشات  کا مطالعہ ۔
  2. اس موضوع پر ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کی  حالیہ سفارشات کا مطالعہ ،
  3. سیکٹر میں  مقابلہ آرائی  میں  اضافہ کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تجویز ،
  4. نوٹیفائی کی گئی گائڈ لائنس  کی نظرثانی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ گائڈ لائنس کو جاری کرنے کے مقاصد پورے ہوئے ہیں یا نہیں اور یہ اس سیکٹر کی خرابیوں  کو دور کرنے سے متعلق  متعدد وابستگان کی  ضروریات کو  پورا کرتا ہے یا نہیں ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو کمیٹی خاص طور سے ان کی نشاندہی کرے گی،
  5. اس موضوع سے متعلق  یا واقعاتی  کوئی اور مسائل  ،
  6. ہندوستان میں مضبوط،شفاف اور جوابدہ ریٹنگ سسٹم کو بنانے کے لئے سفارشات  ،
  7. ایم آئی بی کے ذریعہ گاہے بہ گاہے تفویض کئے گئے  متعلقہ امور ۔

یہ کمیٹی کسی بھی ماہر کو مدعو کرسکتی ہے۔ کمیٹی کو اپنی رپورٹ وزارت اطلاعات ونشریات  کو دو مہینے کے اندر پیش کرنی ہوگی۔

*************

  م ن۔ق ت ۔رم

(05-11-2020

U- 6964



(Release ID: 1670318) Visitor Counter : 169