وزارت دفاع

مشن ساگرII-


آئی این ایس ایراوت نے سوڈان کو خوراک اورکھانے کی امداد سونپی

Posted On: 02 NOV 2020 8:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03 نومبر 2020: مشن ساگر IIکے ایک حصے کے طورپر،ہندوستانی بحری جہاز ایراوت 2 نومبر 2020 کو سوڈان کی بندرگاہ پورٹ سوڈان میں داخل ہوا۔حکومت ہند  ،دوستانہ بیرون ممالک کو قدرتی  آفات  اور کووڈ-19 وبائی امراض  پر قابو پانے کے لئے مددفراہم کررہی ہے اور اسی سلسلے میں آئی این ایس ایراوت  ،سوڈان کے عوام کے لئے 100ٹن غذا اور خوراک کی کھیپ کو سوڈان لے کرجارہا ہے۔

مشن ساگر II،مئی تا جون 2020 میں شروع کئے گئے پہلے مشن ساگر کے تحت ،ہندوستان کی جانب سے مالدیپ  ، ماریشس،سیچلیس ،مڈغاسکراور کوموروس  پہنچا تھا اور انہیں کھانے کی اشیااور ادویات فراہم کی تھیں۔مشن ساگر II کے ایک حصے کے طور پر ،ہندوستانی بحری جہاز  ایراوت  سوڈان ، جنوبی سوڈان ،  جبوتی اورایری ٹریا  جائے گا اور انہیں خوراک اور غذا کی امداد فراہم کرے گا۔

مشن ساگر II ،خطے میں سب کے لئے سلامتی اور نمو یعنی  ’’ساگر ‘‘  وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہندوستان اپنے سمندری پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات  کو بہتر بنانے کی اہمیت  پرروشنی ڈالتا ہے اور موجودہ تعلقات  کو مزید تقویت  بخشتا ہے۔ ہندوستانی بحریہ ،دفاعی اور خارجی امور کی وزراتوں  اور حکومت ہند کی دیگر ایجنسیوں  کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعہ  اس مشن کو  آگے بڑھارہی ہے۔

*************

 

  م ن۔ش ت ۔رم

(03-11-2020

U- 6901



(Release ID: 1669695) Visitor Counter : 199