کوئلے کی وزارت
کاروباری کوئلہ کان کی نیلامی کے پہلے دن کا خوش آئند آغاز
Posted On:
02 NOV 2020 6:24PM by PIB Delhi
کوئلے کی فروخت کے لئے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے پہلے دن بولی لگانے والوں میں سخت اور صحت مند مسابقہ آرائی دیکھنے کو ملی۔ وزارت کوئلہ نے 18 جون 2020 کو تجارتی کان کنی کے لئے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا آغاز دو مرحلے کے آگے کے نیلامی عمل (ابتدائی پیش کش اور حتمی پیش کش پر مشتمل) کے تحت کیا تھا ، جس میں بولی لگانے والوں کو ریزرو قیمت کے مقابلے فیصد ریونیو شئیر کے لئے بولی لگانی پڑتی ہے۔
- وزارت کوئلہ کی جانب سے نیلامی کے لئے رکھے گئے بلاکس نے بولی دہندگان کی طرف سے بہت زیادہ دلچسپی پیدا کی جنہوں نے پیش کش پر مختلف بلاکس کے لئے اپنی بولیاں جمع کروائیں۔
- پیش کی گئی تکنیکی بولیوں کا جائزہ لیا گیا اور تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان کی فہرست کا اعلان کیا گیا۔ اس کے نتیجہ میں وزارت کوئلہ نے آج صبح 11 بجے کاروباری مقصد کے لئے کوئلے کی کانوں کی الیکٹرانک نیلامی کا آغاز کیا ہے۔
- ای نیلامی کے پہلے دن سخت مسابقہ آرائی دیکھنے کو ملی، کچھ کانوں کی نیلامی 3 سے 4 گھنٹوں سے زیادہ جاری رہی۔
- نیلام ہونے والی تمام کانوں میں موصول ہونے والی حتمی پیش کش 10 فیصد سے زائد ہے جس سے مارکیٹ میں کوئلے کی کانوں کی زبردست مانگ کا اشارہ ملتا ہے۔
پہلے دن کے نتائج درج ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
کان کے نام
|
ریاست
|
پی آر سی ( ایم ٹی پی اے)
|
جیولاجیکل ذخائر
(ایم ٹی)
|
جمع کرنے والے کی طرف سے بولی بند کرنا
|
ریزرو قیمت (فیصد)
|
حتمی پیشکش (فیصد)
|
سالانہ ہونے والی آمدنی ( کروڑ روپئے)
|
1
|
تکلی جینا بیلورا نارتھ اور تکلی جینا بیلورا ساوتھ
|
مہاراشٹر
|
1.50
|
117.26
|
اروبندو ریلٹی اینڈ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹیڈ/ 146875
|
4
|
30.75
|
267.16
|
2
|
ارتان
|
مدھیہ پردیش
|
0.65
|
55.391
|
جے ایم ایس مائننگ پرائیویٹ لمٹیڈ/ 147074
|
4
|
10.50
|
124.27
|
3
|
مارکی منگلی دوم
|
مہاراشٹر
|
0.30
|
11.44
|
یزدانی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمٹیڈ / 148341
|
4
|
30.75
|
53.43
|
4
|
رادھیکاپور ویسٹ
|
اڈیشہ
|
6.00
|
312.04
|
ویدانتا لمٹیڈ/ 68522
|
4
|
21.00
|
592.28
|
5
|
چکلا
|
جھارکھنڈ
|
5.30
|
76.05
|
ہنڈل کو انڈسٹریز لمٹیڈ/ 64856
|
4
|
14.25
|
519.54
|
**************
م ن۔ ن ا۔ م ف
(02-11-2020)
U: 6893
(Release ID: 1669652)
Visitor Counter : 261