جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے میزورم میں جل جیون مشن کے نفاذ کی پیشرفت کا جائزہ لیا، 2022-23 تک ریاست میں یونیورسل کوریج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے فنڈز کے استعمال میں تیزی لانے کی اپیل کی

Posted On: 01 NOV 2020 11:36AM by PIB Delhi

نئی دہلی یکم نومبر :

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NK7H.png

مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں نافذ کرنے کی پیش رفت سے متعلق جل شکتی وزارت کے وسط مدتی جائزے کے ایک حصے کے طور پر، میزورم کے ریاستی عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے قومی جل جیون مشن کو لے کر ریاست میں مشن کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کی صورت حال پیش کی۔ وزارت جل شکتی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ مرکزی حکومت کے فلیگ شپ پروگرام جل جیون مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کررہی ہے تاکہ دیہی عوام خصوصا خواتین اور لڑکیوں کی مشکلات کو کم کرکے ان کی زندگیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔

میزورم 2022-23 تک تمام دیہی گھروں میں 100 فیصد نل کے پانی کے کنشکن کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ریاست میں تقریبا 1.27 لاکھ دیہی گھرانے ہیں ، جن میں سے 1.02 لاکھ گھروں میں گھریلو نل کنکشن نہیں ہیں۔ 2020-21 میں ریاست 31،963 گھرانوں میں نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرے گی۔ وسط مدتی جائزے نے گاووں میں موجودہ پائپڈ واٹر سپلائی (پی ڈبلیو ایس) اسکیموں کے تجزیہ کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے جہاں ایک بھی کنکشن نہیں دیا گیا ہے۔ ریاست سے کہا گہا ہے کہ وہ سنسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) کے تحت توقعاتی ضلع ، ایس سی / ایس ٹی غلبے والے گاووں کی یونیورسل کوریج پر توجہ دے۔

چونکہ جے جے ایم ڈی سینٹرلائزڈ ، طلب پر مبنی ، کمیونٹی کے زیر انتظام پروگرام ہے، اس لئے مقامی گاوں برادری/ گرام پنچایت یا صارف گروپوں کو طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لئے گاووں میں پانی کی سپلائی کے نظام کی منصوبہ بندی ، عمل درآمد ، بندوبست ، آپریشن اور دیکھ بھال میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ریاست سے کہا گیا ہے کہ جل جیون مشن کو عوامی تحریک بنانے کے لئے تمام گاووں میں کمیونٹی کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ای سی مہم چلائے۔

مرکزی حکومت ہر دیہی گھرانے کو پانی کی سپلائی کے یونیورسل کوریج کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنی کوششوں میں ریاستی حکومت کو مکمل مدد فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔ سنہ 2020-21 میں مرکز نے جل جیون مشن کے تحت میزورم کے لئے 79.30 کروڑ مختص کیا ہے۔ ریاست سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عملدرآمد میں تیزی لائے اور دستیاب فنڈز کا استعمال کرے۔

مزید یہ کہ پی آرآئی کو 15 ویں فنانس کمیشن گرانٹس سے ملا 50٪ پانی اور صفائی پر خرچ کیا جانا ہے۔ میزورم کے لئے 2020 میں ایف سی گرانٹ کے طور پر 93 کروڑ مختص کیے گئے ہیں - اس رقم کا 21.50٪ پانی اور صفائی ستھرائی پر لازمی طور پر خرچ کیا جانا ہے۔

ریاست سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام آنگن واڑی مراکز ، آشرم شالوں اور اسکولوں کو پائپ والے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے کیونکہ 2 اکتوبر 2020 کو 100 روزہ خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے ، تاکہ پینے ، ہاتھ دھونے ، بیت الخلا میں استعمال اور مڈ ڈے کھانا پکانے کے لئے ان اداروں میں پینے کے لائق پانی دستیاب ہو سکے۔

**************

 

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U: 6867


(Release ID: 1669403) Visitor Counter : 160