جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے کیرالہ میں جل جیون مشن کے نفاذ کا جائزہ لیا

Posted On: 29 OCT 2020 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی29،اکتوبر2020

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001077O.jpg

جل شکتی کی وزارت نے مرکزی حکومت کے اہم پروگرام جل جیون مشن کو نافذ کرنے کے لئے ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےساتھ کام کررہی ہے۔ اس مشن کے تحت 2024 تک ہر دیہی گھر کو نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعے یومیہ فی شخص کو 55 لیٹر پوٹ ایبل پانی کی فراہمی کی گنجائش ہے۔ اس مشن کا مقصد دیہی عوام خصوصاً خواتین اور لڑکیوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ گھر میں فراہم کئے گئے نل کے کنکشن کے اعتبار سے نتائج کی بنیاد پر حکوت ہند کی طرف سے فنڈ فراہم کیاگیا ہے۔ پروگرام کو مزید آگے لے جانے کے لئے کیرالہ ریاست کے افسروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیشنل جل جیون مشن کے سامنے ریاست میں اس مشن کے نفاذ اور منصوبہ بندی کی صورتحال پیش کی۔

کیرالہ 24-2023 تک دیہی علاقوں کے تمام گھروں کو صدر فیصد نل کے پانی کے کنکشن دینے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ ریاست میں تقریباً 67.15 لاکھ دیہی مکانات ہیں، جن میں سے 49 لاھ 65 ہزار مکانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم نہیں کئے گئے ہیں۔ 21-2020 میں ریاست 21 لاکھ 42 ہزار مکانوں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔ وسط مدتی جائزے میں 2493 مکانوں میں پائپ کے ذریعے پانی کی موجودہ سپلائی پر تجزیے کی ضرورت کو اجاگر کیاگیا ہے، جہاں ایک بھی کنکشن فراہم نہیں کیاگیا ہے۔ 95 گاوؤں میں اسکیموں کا معائنہ کرنےکی بھی اپیل کی گئی تھی جہاں ایک بھی نل کا کنکشن فراہم نہیں کیاگیا ہے۔ کیرالہ ریاست نے دسمبر 2020 تک 25452 کی آبادی کے ساتھ باقی 14 فلورائیڈ سے متاثرہ مکانوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنےکا منصوبہ بنایا ہے۔

ریاست سے کہا گیا ہے کہ وہ سانسدادرش گرام یوجنا کے تحت آرزو مند ضلعوں، ایس سی-ایس ٹی غلبے والے گاوؤں کی یونیورسل کوریج پر یکسوئی سے توجہ دے ، کیونکہ جل جیون مشن ایک غیر مرکزی، مانگ پر مبنی کمیونٹی بندوبست والا پروگرام ہے، لہٰذا مقامی ولیج کمیونٹی، گرام پنچایتوں یا یوزر گروپوں کو گاوؤں میں پانی کی سپلائی کے نظام کے رکھ رکھاؤ اس کے بندوبست اور آپریشن کے علاوہ اس کی منصوبہ بندی اور نفاذ میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے، تاکہ طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنایا جاسکے۔

مرکزی حکومت ریاستی سرکار کو اس کی کوششوں میں پوری طرح سے مدد دینےکے لئے عہد بند ہے تاکہ ریاستی سرکار ہر گھر میں پانی کی سپلائی کی عام کوریج کے اس مقصد کو حاصل کرسکے۔ 21-2020 میں مرکز نےجل جیون مشن کے تحت کیرالہ کو 404.24 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ریاست ے پاس پہلے ہی فلورائیڈ سے متاثرہ مکانوں کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنےکے لئے نیشنل واٹر کوالٹی سب مشن کے تحت 215 کروڑ روپے ہیں۔پی آر آئی کے لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی 50 فیصد گرانٹ (مدد) پانی اور صفائی ستھرائی پر خرچ کی جاتی ہے۔ کیرالہ کے لئے 21-2020 میں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس کے طور پر 1628 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اس ے علاوہ ریاست کو مختلف پروگراموں کے ذریعے اپنے دستیاب فنڈز کو بھی اچھی طرح استعمال کرنا چاہئے اور یہ فنڈز گاؤں سطح پر مجموعی منصوبہ بندی کے لئے خرچ کرنا چاہئے۔

ریاست سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ 2 اکتوبر 2020 میں شروع کی گئی ایک سو دن کی مہم کے حصے کے طور پر تمام آنگن واڑی سینٹروں، آشرم شالا اور اسکولوں کو پائپ سے پانی کی سپلائی فراہم کرے گی، تاکہ ان مذکورہ اداروں کو پینے کے لئے ہاتھ دھونے اور بیت الخلا میں استعمال کے لئے اور دوپہر کا کھانا پکانے کے لئے پانی دستیاب ہوسکے۔

...............................................................

                                                                                                                                                  م ن، ح ا، ع ر

U-6821



(Release ID: 1669126) Visitor Counter : 142