نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو اور اداکار ودیُت جاموال آئی ٹی بی پی کے ساتھ 200 کلومیٹر کی ’فٹ انڈیا واکیتھان‘ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

Posted On: 29 OCT 2020 4:53PM by PIB Delhi

کھیل کے مرکزی وزیر کرن ریجیجو اور اداکار ودیُت جاموال آئی ٹی بی پی کے ساتھ 200 کلومیٹر کی ’فٹ انڈیا واکیتھان‘ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے

 

مرکزی وزیر کھیل جناب کرن ریجیجو ،اداکار ودیُت جاموال کے ساتھ راجستھان کے جیسلمیر میں 31 اکتوبر کو 200 کلومیٹر لمبی ‘ فٹ انڈیا واکیتھان‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

اس واکیتھان کا انعقاد بھارت تبت سرحد پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ذریعہ کیا جارہا ہے اور یہ تین دین (31 اکتوبر سے دو نمبر) تک چلے گی۔ اس میں مختلف مرکزی مسلح پولیس دستے (سی اے پی ایف) کے جوان اور اہلکار حصہ لیں گے اور 200 کلومیتر سے زیادہ کی دوری طے کریں گے۔

واکیتھان مارچ دن رات جاری رہے گا اور بھارت - پاکستان سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں تھار ریگستان کے ٹیلوں سے ہوکر گزرے گا۔

آئندہ پروگرام کے سلسلے میں بھی جناب ریجیجو نے کہا،’’فٹ انڈیا موومنٹ کو لوگوں کا موومنٹ بنانے کےلئے ہمارے وزیراعظم کی یہ واضح اپیل تھی۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہماری مسلح افواج کے بہادر فوجی اس انوکھے واکیتھان کے ذریعہ سے فٹنیس کےلئے ایک ساتھ آئے ہیں۔ میں جیسلمیر میں ان کے ساتھ شامل ہوکر ان کے ساتھ واک میں حصہ لوں گا۔ ملک کے ہر کونے میں فٹ انڈیا موومنٹ کو لے جانا وزارت کھیل  کی ایک اہم پہل ہے۔‘‘

بالی ووڈ اداکار اور فٹنیس آئیکن  ودیُت جاموال نے ان کے خیالات کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا ،’’مجھے بہت خوشی ہے کہ فٹ انڈیا واکیتھان کے ذریعہ سے فٹنیس کی اہمیت پر بہت زور دیا گیا ہے ۔ جناب ریجیجو کے ساتھ اس واکیتھان کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنا ہمارے لئے ایک اعزاز  کی بات ہے اور ہمارے جوان فٹنیس کے بارے میں تشہیر کرنے کےلئے اس مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔‘‘

فٹ انڈیا واکیتھان ‘کا مقصد بھارت میں فٹ اور صحت مند طرز زندگی کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور یہ حال ہی میں مکمل ’فٹ انڈیا فری ڈم رن‘ سے اس بارے میں پتہ چلتا ہے کہ لوگ اس مہم کو کتنی اہمیت دے رہے ہیں ۔اس دوڑ میں پورے بھارت سے 6.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا تھا۔

 

ن م :ا م

U:6828

 



(Release ID: 1668849) Visitor Counter : 99