کامرس اور صنعت کی وزارتہ

قومی پیداواری کونسل کو ملی آئی ایس او 17020:2012 کی منظوری

Posted On: 29 OCT 2020 4:38PM by PIB Delhi

 

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت برائے تجارت وصنعت ، حکومت ہندکے تحت قومی پیداواری کونسل (این پی سی) کو زرعی پیداوار کے سائنٹفک طریقہ کار سے ذخیرہ اندوزی اور خوراک تحفظ آڈٹ جیسے جانچ کے کاموں میں کام کرنے کیلئے نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈفار سرٹیفکیشن باڈی (این اے بی سی بی)، کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کی جانب سے منظوری حاصل ہوگئی ہے۔ این پی سی کو آئی ایس او  17020:2012سرٹیفکیٹ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ تین برس کیلئے مجاز ہے۔ این پی سی اپنے ہیڈ کوارٹرس میں پہلے سے ہی جانچ اور آڈٹ کے کاموں کیلئے ایک معائنہ ڈویزن قائم کرلیا ہے۔

این پی سی گودام اور ترقیاتی اور انضباطی اتھارٹی  (ڈبلیو بی آر اے) اور غذائی تحفظ اور معیارات سے متعلق ہندوستانی اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) جیسے الگ الگ قانونی اداروں کے معائنے اور آڈٹ کا کام کررہا ہے۔ این پی سی  کے پاس معائنہ اور آڈٹ کے شعبوں میں اعلیٰ سطح کی صلاحیت ہے۔

ڈبلیو ڈی آر  اے  نے ملک بھر میں گوداموں کے معائنے کیلئے 2011 سے این پی سی کو ایک منظوری اور معائنہ ایجنسی کے طور پر پینل میں شامل کیا تھا۔ ایف ایس ایس اے آئی  نے بھی ملک بھر کے خوراک اسٹوریج/ گودام/ کولڈ اسٹوریج کے شعبے میں کھانے پینے کے کاروبار سے جڑے اداروں میں غذائی تحفظ کی جانچ کیلئے جانچ ایجنسی کے طور پر پہلے سے ہی پینل میں ہے۔  این پی سی، ایف ایس ایس اے آئی کے لئے ڈیری صنعت، تیل نکالنے والی اکائیوں، سول وینٹ مطالعاتی اکائیوں کا آڈٹ کیا ہے۔

این پی سی کو این اے بی سی بی کے ذریعے حال ہی میں ملی آئی ایس او 17020:2012کی منظوری سے اب این پی سی کو ایف ایس ایس اے آئی کے خوراک تحفظ اور معیارات (فوڈ سیفٹی آڈیٹنگ) ضوابط 2018 کے تحت خوراک گوداموں سمیت  کھانے پینے کے کاروبار سے جڑے اداروں اور ڈبلیو ڈی آر اے ضوابط، 2017 کے تحت گوداموں کا آزادانہ طور پر آڈٹ کا اختیار مل جائے گا۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6810



(Release ID: 1668752) Visitor Counter : 180