بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی نے اپنے سبھی پاور اسٹیشنوں میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کی شروعات کی

Posted On: 29 OCT 2020 3:35PM by PIB Delhi

 

این ٹی پی سی لمیٹیڈ جو کہ ملک کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی اور بجلی کی وزارت کے تحت سرکاری سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی ہے، میں ‘‘بیدار ہندوستان خوشحال ہندوستان’’بنانے کے عہد کے ساتھ ویجلینس بیداری ہفتہ (27 اکتوبر سے 2 نومبر 2020 تک) پروگرام کی شروعات کی۔ این ٹی پی سی کے سبھی پاور اسٹیشنوں میں ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا جارہا ہے۔

ویجیلنس بیداری ہفتہ کی شروعات این ٹی پی سی کے سینئر مینجمنٹ کے ذریعے کووڈ-19 کے دوران سبھی حفاظتی پروٹوکول پر عمل آوری کرتے ہوئے زندگی کے سبھی شعبوں میں جوابدہی کو بڑھاوا دینے اور بدعنوانی پر قدغن لگانے کا عہد کرنے کے ساتھ ہوئی۔

ایک وژن کے حامل اور قدر وقیمت کے لحاظ سے چلائی جانے والی ایک تنظیم کے طور پر این ٹی پی سی کی کوشش ہمیشہ سے اخلاقیات کے ساتھ مہارت حاصل کرنے کی رہی ہے۔ ویجیلنس بیداری ہفتہ کے توسط سے این ٹی پی سی ایک‘آتم نربھر بھارت’کی تعمیر کے تئیں اپنے عہد کو دوہرائے گی۔ اس عمل میں این ٹی پی سی سبھی اسٹیک ہولڈروں اور وسیع پیمانے پر سماج کے تئیں اپنے کاموں کیلئے محتاط ،شفافیت سے بھرپور اور جوابدہ  بنے رہنے کیلئے عہد بند ہے۔ این ٹی پی سی کے ویجیلنس محکمے نے اپنے کاموں کو کمپنی کے سبھی طور طریقوں  کے ساتھ جوڑنے کیلئےایمانداری سے کوششیں کی ہیں۔ عوام کے درمیان وسیع پیمانے پر اس پیغام کو عام کرنے کیلئے فلموں، ریڈیو جنگلس اور سوشل میڈیا پیغام کی تشہیر اور مشترک کیا جارہا ہے۔

ویجیلنس کے بارے میں بیداری بڑھانے کیلئے این ٹی پی سی اپنے ملازمین اور ان کے خاندان کے اراکین کیلئے کوئز، تقریر، مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں جیسے مختلف پروگراموں کا انعقاد کریگا۔ اس سلسلے میں بیداری بڑھانے کیلئے مختلف سماجی ابھیان بھی چلائے جائیں گے۔ ویجیلنس بیداری ہفتہ کی اہمیت کے بارے میں باہری اور اندرونی دونوں طرح کے اسٹیک ہولڈروں کو معلومات فراہم کرنے کیلئے این ٹی پی سی پاور اسٹیشنوں پر بینر اور پوسٹر لگائے جائیں گے۔

 

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6806



(Release ID: 1668744) Visitor Counter : 75