نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

کیشوبھائی پٹیل کی رحلت پر  نائب صدر جمہوریہ ہند کا اظہار تعزیت

Posted On: 29 OCT 2020 4:27PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے گجرات کے سابق وزیراعلیٰ جناب کیشو بھائی پٹیل کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا تعزیتی پیغام درج ذیل ہے:

‘‘گجرات کے سابق وزیراعلیٰ جناب کیشو بھائی پٹیل کے انتقال کی خبر سے بیحد رنجیدہ ہوں۔

وہ ایک مقبول عام رہنما تھے، انہوں نے غریبوں اور نچلے طبقات کے لوگوں کی خدمت میں اپنی پوری زندگی لگادی۔  کسان خاندان سے آنے والے کیشو بھائی ہمیشہ سے کسانوں کے مفاد کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ وہ بغیر تھکے ہوئے ان کے مفادات کی لڑائی لڑتے رہے اور زرعی اصلاحات کیلئے انہوں نے اہم قدم اٹھائے۔ کسان اور دیہی ہندوستان ہمیشہ سے ان کے دل میں بستے تھے۔

ایک عام خاندان سے آنے والے جناب کیشو بھائی پیٹل اگر وزیراعلیٰ کی کرسی تک پہنچے تو اس کی وجہ ان کے اندر سخت محنت کرنے کی صلاحیت، زمین سے جڑے ہونے کا ہنر، سادگی اورمثالی قیادت کی صلاحیت تھی۔ وہ وزیراعلیٰ رہتے ہوئے بھی ہر ایک فرد کے لئے آسانی سے قابل رسائی تھے۔

ان کی رحلت سے ملک نے عظیم رہنما کو کھو دیا ہے۔ میں ان کے غمزدہ اہل خانہ اور دوستوں کیلئے تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اوم شانتی’’۔

 

-----------------------

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO:6807



(Release ID: 1668562) Visitor Counter : 102