بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

این ایس آئی سی نے نگرانی سے متعلق ہفتہ منایا

Posted On: 28 OCT 2020 5:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27  اکتوبر 2020،          نگرانی سے متعلق  ہفتہ منانے  کے ایک حصے کے طور پر  نیشنل اسمال انڈسٹری کارپوریشن (این  ایس آئی سی) کے سی ایم ڈی جناب وجیندر نے  اس موقع پر ’’ تنظیموں  کے لئے یگانگت کا عہد‘‘ دلوایا۔ این ایس آئی سی  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کو صنعتوں کی وزارت  کے تحت ایک تنظیم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CVJ7.jpg

اس موقع پر  جو لوگ موجود تھے ان میں جناب  پی اودے کمار، ڈائرکٹر (پی اینڈ ایم)، جناب گورنگ دکشت ، ڈائرکٹر (فائننس)، این ایس آئی سی اور جناب راجن تریہن، سی وی او، این ایس آئی سی اور این ایس آئی سی کے ملازمین شامل تھے۔ نگرانی  ہفتے کی مہم کے ذریعہ این ایس آئی سی کے اس عہد کی  تصدیق کی جاتی ہے کہ  شہریوں کی شرکت کے ذریعہ  عوامی زندگی میں  یکجہتی  اور سچائی  کو فروغ دیا جائے گا۔ تمام ملازمین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کووڈ۔ 19 کی احتیاطی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور  داخلی (ہاؤس کیپنگ)  سرگرمیوں پر توجہ دیں جن پر مہم  کے موڈ میں عمل کیا جائے گا اور جو اس سال کے نگرانی، آگاہی ہفتے کا  ایک حصے ہوگا۔ این ایس آئی سی  نگرانی  آگاہی ہفتے 27 اکتوبر  2020 سے 2 نومبر 2020 تک منارہی ہے، جس کا موضوع ہے ’’سترک بھارت،  سمردھ بھارت ۔ (چوکس بھارت، خوشحال بھارت)‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ج ۔ن ا۔

U-6768



(Release ID: 1668273) Visitor Counter : 106