بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی لمیٹیڈ نے ماحول کو محفوظ رکھنے کے اقدام کے تحت  جاپانی حکومت کے  مالی ادارے کے ساتھ  غیر ملکی کرنسی میں  50 ارب جاپانی ین  کے قرضے کا سمجھوتہ کیا


اس قرضے کو  این ٹی پی سی   فلو گیس  ڈی سلفرائزیشن  (ایف جی ڈی) اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں  میں سرمایہ لگانے کے لئے استعمال کرے گی

Posted On: 28 OCT 2020 4:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28  اکتوبر 2020،          جاپان بینک فار انٹرنیشنل ل کو آپریشن (جے بی آئی سی) کے ماحول کو محفوظ رکھنے  یا اقتصادی ترقی کو  ہم آہنگ کرنے اور  ماحول کے تحفظ کے  اقدام کے لئے  عالمی کارروائی  کے تحت  این ٹی پی سی  لمیٹیڈ نے  جو کہ  بجلی تیار کرنے والا بھارت کا سب سے بڑا ادارہ ہے،  غیر ملکی کرنسی میں  قرضے کا آج ایک سمجھوتہ کیا ہے۔اس کے تحت  جاپان کی حکومت کے  مالی  ادارے کے ساتھ 500 ارب جاپانی ین (تقریباً 482 ملین امریکی ڈالر  یا  3582 کروڑ روپے) کا قرضہ ملے گا۔ جے بی آئی سی  60 فیصد رقم فراہم کرے گا جبکہ باقی رقم  جے بی آئی سی ضمانت کے تحت تجارتی بینکوں  (سمیتومو متسوئی بنکنگ کارپوریشن، بینک آف یوکو ہاما لمیٹیڈ، تدی سان ین گوڈو لمیٹیڈ، دی جویو بینک لمیٹیڈ  اور نینتو بینک لمیٹیڈ) کے ذریعہ فراہم کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20201028-WA0031V6NM.jpg

یہ سہولت  جے بی آئی سی کے ان پروجیکٹوں کے تحت فراہم کی جارہی ہے جن کا مقصد  عالمی ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے۔ اس قرضے کو  بجلی کی وزارت کے تحت این ٹی پی سی لمیٹیڈ اپنے  فلو گیس ڈی سلفرائزیشن (ایف جی ڈی) اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں  کے لئے استعمال کرے گی۔ ایف جی ڈی دراصل   کوئلے کے ذریعہ بجلی تیار کرنے والے پلانٹوں میں   فلو گیسوں میں  ایس او ایس (SOx)کے اخراج  میں کافی کمی کرتا ہے اور یہ ماحول کو محفوظ رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

قرضے کے سمجھوتے پر این ٹی پی سی کے ڈائرکٹر  (فائننس) جناب انل کمار گوتم  اور  جے وی آئی کے  منیجنگ  ایکزیکیٹیو آفیسر ، گلوبل  ہیڈ آف  انفرا اسٹرکچر اینڈ انوائنرمنٹ  فائنس گروپ،  جناب  تانی موٹو ماسایوکی نے  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ دستخط کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ج ۔ن ا۔

U-6767


(Release ID: 1668241) Visitor Counter : 257