کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ایف اے سی ٹی نے کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے توتیکورین میں 27500 میٹرک ٹن ایم او پی کھاد درآمد کرنے والی تیسری کھیپ وصول کی

Posted On: 28 OCT 2020 1:46PM by PIB Delhi

نئی دلّی،28/اکتوبر 2020/  فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز ٹراوانکور لمیٹڈ (ایف اے سی ٹی)نے کسانوں کی ضروریات  کی تکمیل کے لیے  پیر کے روز تامل ناڈو کے توتیکورین بندرگاہ پر  درآمد شدہ 27500 میٹرک   ٹن پوٹاش (ایم او پی) کی تیسری کھیپ وصول کی، جبکہ 27500 میڑک ٹن مزید کھاد درآمد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

 

IMG_20201028_134428F1NI.jpg

 

IMG_20201028_134444B9EF.jpg

 

اس کھیپ کے ساتھ ، سال کے لئے ایم او پی کی کل درآمد 82000 میٹرک ٹن تک پہنچ گئی۔ حقیقت یہ ہے کہ وزارت کیمیکل اور کھاد کے ماتحت ایک پی ایس یو نے ایم او پی کی تین کھیپ درآمد کرنے کے احکامات صادر کیے تھے۔

ایم او پی کے ساتھ ساتھ ایف اے سی ٹی کی اولین مصنوعات  فیکٹام فوس (این پی 20: 20: 0: 13) کھاد کے طور پر جنوبی ہندوستان کے کسانوں میں بے حد مقبول ہے۔

کمپنی اس سال کے دوران مزید دو پارسل  درآمد کرنے کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس سے قبل کمپنی نے ایم اے پی کی دو کھیپ اور این پی کے (16: 16: 16) کی ایک کھیپ امپورٹ کی ہے، تاکہ خریف کے دوران کسانوں کی مانگ کو پورا کیا جاسکے۔

حقیقت یہ ہے کہ ملک میں  بڑے پیمانے پر کھاد  تیار کرنے والے  اس  سال کے دوران کھاد کی تیاری اور مارکیٹنگ میں اچھی کارکردگی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

*******************

 ( م ن  ۔ ج ق۔ ت ع )

U.No. 6759


(Release ID: 1668094) Visitor Counter : 168