وزارت دفاع

27 اکتوبر ، 2020 ء کو نئی دلّی میں بھارت – امریکہ  2 + 2 میٹنگ کے بعد  وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ کا پریس بیان     

Posted On: 27 OCT 2020 4:30PM by PIB Delhi

نئی لّی ، 27 اکتوبر /  " سکریٹری پومپیو  ، سکریٹری ایسپر    ، ڈاکٹر جے شنکر ، پریس کے ارکان   ، خواتین و حضرات ،

          میں سکریٹریز   ،  اُن کے وفود  اور امریکی میڈیا کے  تمام ارکان  کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جنہوں نے  کووڈ – 19 عالمی وباء کے خطرے کے دوران  ہم سے ملاقات کے لئے بھارت  کا سفر کیا ۔  میں  ، ہمارے باہمی تعلقات کے لئے  آپ کے  عہد  کی  بہت ستائش کرتا ہوں ۔

          آج میٹنگ کے دوران ہم نے  اپنے باہمی اور کثیر جہتی تعاون   کے  کلیدی پہلوؤں پر   جامع تبادلۂ خیال کیا ۔  ہم نے ، ہمیں در پیش  اہم چیلنجوں پر غور کیا  اور  تیزی کے ساتھ اقتصادی بحالی اور ترقی  ، عالمی وباء کی روک تھام ، عالمی سپلائی چین کی تعمیر نو   اور  متعلقہ امور   کو   ہمارے تبادلۂ خیال  کو ترجیح  دی۔ 

          میں نے کل  باہمی دفاعی امور  پر تبادلۂ خیال کے لئے ڈاکٹر  ایسپر سے ملاقات کی ۔   ہم نے  وسیع علاقائی اور عالمی   امور پر  آج 2 + 2 کے دوران اپنا تبادلۂ خیال جاری  رکھا ۔ 

          2016 ء میں ایل ای ایم او اے پر دستخط  اور 2018 ء میں سی او ایم سی اے ایس اے پر دستخط کے بعد آج بیسک ایکسچینج   اینڈ کو آپریشن  اگریمنٹ  فار   جیو  سپیشیل   کو آپریشن  ، بی ای سی اے پر دستخط اِس  سمت میں اہم  کامیابی ہے ۔       

          میں پچھلے  تبادلۂ خیال  پر عمل درآمد میں   بھارت اور امریکہ دونوں کے ذریعے  کئے گئے قابلِ قدر اقدامات   کو بھی اجاگر کرنا چاہوں گا ۔ ان میں  آئی ایف سی  - آئی او آر میں  یو ایس این – ایل او اور این اے وی سی ای این ٹی ، بحرین میں بھارتی ایل او کی پوزیشننگ   ؛ سینٹ کوم  اور ایفری کوم کے ساتھ  وسیع تبادلۂ خیال اور تال میل  ؛ سی او ایم  ایس ای سی  اکاؤنٹ کا قیام   اور ہماری  مشقوں میں دائرۂ اختیار اور پیچیدگیوں میں اضافہ شامل ہے ۔ اب  ایک دوسرے کی تنصیب پر   ایل او کو  معلومات کے تبادلے  کے ہمارے ڈھانچے کو وسعت دینے میں  استعمال کیا جا سکتا ہے ۔  مختصر یہ کہ  فوج سے فوج  کا تعاون  بہتر طور پر فروغ پا رہا  ہے ۔

          آج کی میٹنگ میں ہم نے صلاحیت سازی کے امکانات   اور ہمارے پڑوسی  ملکوں سمیت   تیسرے ملکوں میں  تعاون کی مشترکہ  سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا ۔  بہت سی ایسی تجاویز پر  ہمارے خیالات  ملتے جلتے ہیں ، جنہیں ہم آگے بڑھائیں گے ۔

          میں بحری  شعبے میں  بیداری  پیدا کرنے  کے لئے تعاون کی اپنی  درخواست قبول کئے جانے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ دونوں فریقوں نے ضروریات کو مجتمع  کرنے اور  ضروری نظام اور مہارت کو مشترکہ طور پر فروغ دینے  کا عمل شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔

          دفاعی صنعتی تعاون کے شعبے میں  ہم نے بہت تفصیلی اور  کار آمد تبادلۂ خیال کیا ۔  دفاع کے شعبے میں   حالیہ آتم نربھر  بھارت پہل   کو ایک کلیدی  ڈرائیور   اور   ہمارے  دفاعی صنعتی تعاون   کے لئے رہنما عنصر  کےطور پر  اجاگر کیا ۔ میں نے بھارت کی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں  اور امریکہ کے اہم پلیٹ فارمس  اور نظام  کی سپلائی چین میں  ، اُن کے کارآمد ہونے کو اجاگر کیا ۔  ہم نے متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان مشترکہ فروغ کے لئے  ترجیحی  نیئر – ٹرم  پروجیکٹوں کی  نشاندہی کی ، جن میں   ڈی ٹی ٹی آئی  کے تحت   تیزی لانے کی ضرورت ہے اور  دفاعی تحقیق و ترقی میں   مل کر کام کرنے کا عہد کیا ۔

          دفاع اختراعی شعبہ   ، حالیہ برسوں میں ہمارے تبادلۂ خیال میں مسلسل  توجہ   کا مرکز رہا ہے ، آئی ایس اے کی دستاویز اور آئی ڈیکس  / ڈی آئی یو  ایم او آئی ، جن پر ہماری پچھلی 2 + 2 میٹنگوں کے دوران دستخط کئے گئے ہیں ، اب  بار آور  ثابت ہو رہی ہیں ۔  ہم نے جولائی ، 2020 ء میں آئی ڈیکس  / ڈی آئی یو   کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاحی میٹنگ منعقد کرنے کا خیر مقدم کیا  اور  اس سال پہلی  آئی ایس اے  سربراہ کانفرنس کے منتظر ہیں ۔

          اپنی میٹنگوں میں  ، ہم نے بھارت بحر الکاہل میں سکیورٹی کی  صورتِ حال  کا جائزہ لیا ۔ اس عمل میں ہم نے ، اِس خطے میں تمام ملکوں کے لئے امن ، استحکام اور خوشحالی کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ۔ ہم نے اِس بات  سے بھی اتفاق کیا کہ  ضابطوں پر مبنی بین الاقوامی نظام کی پاسداری ، بین الاقوامی سمندروں میں  قانون کی حکمرانی اور جہاز رانی کی آزادی اور تمام ملکوں کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی پاسداری بہت ضروری ہے ۔ ہمارا دفاعی تعاون، اِن مقاصد  کو فروغ دینے کے لئے ہے  ۔ دونوں ملکوں نے آنے والی مالا بار مشقوں میں آسٹریلیا کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔

          ہم سکریٹری پومپیو اور سکریٹری ایسپر  کے بھارت  دورے کی ستائش کرتے ہیں  ۔ ہم نے بہت تعمیری مذاکرات  کئے ہیں  اور ہم دفاعی سکیورٹی  اور دیگر شعبوں میں اپنے تعلقات   کو مستحکم کرنے کے لئے  مل کر کام  کرتے رہیں گے ۔ "

 

۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 6737


(Release ID: 1668044) Visitor Counter : 240