جل شکتی وزارت

جل شکتی وزارت نے ’جل جیون مشن‘ پر عمل درآمد  میں  مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کی طرف سے  پیش رفت کا جائزہ لیا جس میں خاص توجہ پانی کے معیار  کی جانچ پر دی گئی  ہے

Posted On: 27 OCT 2020 3:59PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WVYB.jpg

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ’جل جیون مشن‘ پر عملدر آمد کی پیش رفت کے وسط مدتی جائزے کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کا  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جائزہ لیا گیا۔ جن شکتی وزارت  ’جل جیون مشن‘ (جے جے ایم) کے تحت دیہی علاقوں کے تمام گھروں میں  سبھی کو نل کے پانی کے کنکش فراہم کرنے کے  ریاستوں  / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے  ہدف کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لے رہی ہے۔ یہ  مرکزی حکومت کا  ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد  2024 تک ملک کے ہر ایک دیہی گھر میں نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنا ہے۔

لداخ میں1421 بستیوں ،  288 گاؤوں اور 191 گرام پنچایتوں میں  تقریباً 44082  دیہی گھر ہیں۔ ریاست میں 22۔2021 دیہی علاقوں کے تمام گھروں میں 100 فیصد  نل کےپانی  کے کنکشن دستیاب کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس مقصد کے حصول کے لئے  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پانی کی فراہمی کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کو  استعمال میں لانے کی ضرورت ہے۔لداخ میں  254 ایسے گاؤں ہیں جہاں  نل والا پانی  فراہم کرنے کا انتظام ہے۔ مرکز کا زیر انتظام علاقہ باقی گھروں میں  پانی کے نل کے کنکشن فراہم کرنے کی خاطر خراب پڑے ہوئے  نلوں کو ٹھیک کرنے اور  ان میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں کام کررہی ہے۔

میٹنگ کے دوران جن مسائل کو اجاگر کیا گیا، ان میں ولیج ایکشن پلان کی تیاری، ولیج واٹر اینڈ سنیٹیشن کمیٹی  (وی ڈبلیو ایس سی) کی تشکیل  شامل تھیں۔رضا کار تنظیموں، این جی اوز ، خواتین کے خود اپنا روزگار چلانے والے گروپوں کو اس کام میں شامل کرنے پر زور دیاگیا تاکہ  مقامی کمیونٹی کی منصوبہ بندی ، پانی کے نظام پر عمل درآمد ، اس کے آپریشن اور دیکھ بھال میں مدد دی جاسکے۔لداخ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ  پینے کے پانی کے وسائل کے لئے لازمی  کیمیکل کی جانچ  اور پانی کے بیکٹیریا سے پاک ہونے کے لئے  اس کی جانچ کا کام انجام دے۔ اس مشن کے تحت پانی کے معیار کی جانچ کرنا  ترجیحات میں شامل ہے۔

سال 21۔2020 میں لداخ کو  جل جیون مشن پر  عمل درآمد کے لئے 352.09 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔ لداخ  سطح سمندر سے 3000 سے 3500 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور وہاں  بارش کی اوسط سطح کم ہے جو کہ صرف 50 ایم ایم ہے سیاحوں کے آنے اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وجہ سے اس بات کی ضرورت ہے  کہ  ہمالیہ کی اونچائی پر واقع اس علاقے میں  پینے کے پانی کا ایک دیرپا نظام قائم کیا جائے۔ جل جیون مشن  اس مسئلے پر اجتماعی طور پر توجہ دینے  کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے اور یہ کام ’ہر گھر جل‘ کو یقینی بناکر کیا جاسکتا ہے، جس کے وہاں کی لوگوں کی زندگی میں بہتری پیدا ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ج۔ن ا۔

 

U-6739

                          



(Release ID: 1667972) Visitor Counter : 105