محنت اور روزگار کی وزارت
جناب گنگوار نے اترپردیش کے بریلی میں 100 بستروں والے نئے ای ایس آئی سی اسپتال کا بھومی پوجن کیا
دسہرہ کے مبارک دن کے موقع پر مجوزہ نئے ای ایس آئی سی اسپتال سے بریلی علاقے کے سبھی لوگوں کو خوشی اور مسرت حاصل ہوئی
Posted On:
26 OCT 2020 4:22PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے 100 بستر والے نئے ای ایس آئی سی اسپتال کا بھومی پوجن کیا۔
بریلی سے آٹھویں بار رکن پارلیمنٹ جناب گنگوار نے اپنے خطاب کے دوران اپنے پارلیمانی علاقے کے لوگوں کی طبی ضرورتوں کے خواب کو حقیقت بنانے کے واسطے مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ کی کوششوں کے تئیں شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ اسپتال اب آئی پی اور مستفیدین کی پریشانیوں کو کم کرے گا کیوں کہ پہلے انہیں بہتر طبی علاج کیلئے ایمس، دہلی یا لکھنؤ جانا پڑتا تھا۔ وزیر موصوف نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس ای ایس آئی سی اسپتال کی سہولتوں کو معمولی یوزر فیس لیکر عام لوگوں کیلئے دستیاب کرایا جائیگا۔ انہوں نے آگے کہا کہ اس اسپتال کو مستقبل میں ایک ماڈل اسپتال میں تبدیل کیا جائیگا۔
اس موقع پر موجود اور اظہار خیال کرنے والے دیگر معزز شخصیات میں بریلی ،اترپردیش، کے میئر ڈاکٹر اومیش گوتم، بریلی، اترپردیش کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ارون کمار، میر گنج کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ڈی سی ورما، بریلی کے کمشنر جناب رنویر پرساد، آئی اے ایس ، ڈی ایم، جناب نتیش کمار، آئی اے ایس ، ای ایس آئی کارپوریشن کے رکن ڈاکٹر کوشل اگروال اور کارپوریٹر محترمہ اوشا اپادھیائے تھے۔سبھی مقررین نے بریلی علاقے کے ورکروں اور دیگر لوگوں کے فائدے کیلئے مرکزی وزیر کی کوششوں کی ستائش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل میڈیکل کمشنر ڈاکٹر آر کے کٹاریا نے تمام معززین کا خیرمقدم کیا اور ای ایس آئی سی کے حالیہ اقدامات کے بارے میں بھی بات کی جس میں ہندوستان میں ورکروں کیلئے اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجناکے تحت دستیاب کرائے گئے وسیع فائدے شامل ہیں۔
اس اسپتال کی تعمیر 90 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے 4.67 ایکڑ کے ایک قطعہ اراضی پر کی جائے گی۔ یہ بریلی اور آس پاس کے دو لاکھ ای ایس آئی مستفیدین کیلئے بیحد فائدہ مند ثابت ہوگا۔ یہ اسپتال جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہوگا۔ مائینر او ٹی ، رسّیٹیشن روم، کیجولٹی وارڈ، سی ایم او کا کمرہ، فریکچر کلینک، ایکسرے، ای سی جی، سمپل کلیکشن، ریڈیولوجی، اوٹی/ آئی سی یو وارڈس ہوں گے۔
امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ایک بنیادی سماجی تحفظ کا ادارہ ہے جو روزگار کے دوران چوٹ، بیماری، اموات وغیرہ ضرورت کے وقت مناسب طبی دیکھ بھال اورنقدی فائدے کا ایک جامع سماجی تحفظ کے فائدہ فراہم کرتا ہے۔ ای ایس آئی ایکٹ کا اطلاق احاطے پر ہوتا ہے جہاں دس یا اس سے زائد افراد کام کررہے ہیں۔ ای ایس آئی ایکٹ کے تحت ایک مہینے میں 21000 روپئے تک تنخواہ پانے والے ورکر صحت بیمہ کور اور دیگر فوائد کے حقدار ہیں۔ آج یہ تقریباً 3.49 کروڑ ورکروں کے خاندان کو کور کررہا ہے اور اس کے 13.56 کروڑ مستفیدین کو غیرمعمولی نقدی فائدہ اور دیگر طبی دیکھ بھال فراہم کررہا ہے۔ 1952 میں کارپوریشن کے پاس صرف 21 ڈسپنسری تھی اور کوئی ای ایس آئی اسپتال نہیں تھا۔ آج اس کے بنیادی ڈھانچے میں 1643معالجاتی مراکز / آیوش اکائیاں اور 159 ای ایس آئی اسپتالوں، 793 برانچ/ ادائیگی دفاتر، 43 ڈسپنسری کے ساتھ برانچ دفاتر، 64 علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر کے ساتھ کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ای ایس آئی اسکیم آج ملک کے 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 566 اضلاع میں لاگو ہے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 6711
(Release ID: 1667725)
Visitor Counter : 162