وزارت آیوش

اے آئی آئی اے ، نئی دہلی میں  نیشنل میڈ یکل  پلانٹس بورڈ کے ریجنل را  ڈرگ ریپوزٹری کا افتتاح

Posted On: 22 OCT 2020 6:11PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب شری پدیسو نائک نے آج ورچوئل طریقے سے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیورید میں ریجنل را  ڈرگ ریپوزٹری (آر آر ڈی آر) کا افتتاح کیا۔ یہ آر آر ڈی آر آیوش کی وزارت کے نیشنل میڈیکل پلانٹس بورڈ (این ایم پی بی) کے ذریعہ تجویز کردہ ریپوزٹری کے سلسلے میں دوسرے نمبر پر  ہے اوراس کو ٹرانس گنگا پلین ریجن کے نام وقف کیا جائے گا۔ اس تقریب میں  آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا بھی موجود تھے۔

دنیا بھر میں قدرتی علاج اور جڑی بوٹیوں کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ کووڈ نے بہت سی اہم جڑی بوٹیوں مثلا اشوگندھا ، گیلوئی ، تلسی ، کال میگھ ، ملیٹھی کی مانگ میں مزید اضافہ کیا ہے۔ جڑی بوٹیوں سے تیار ہونے والی ادویات کے لیے  بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر  این ایم پی بی نے، جو کہ پہلے سے ہی آیوش انڈسٹری اور صارفین  کو معیاری خام مال کی سپلائی کو یقینی بنانے کے  لیے ایک میکانزم کی تیاری میں مصروف ہے، را ڈرگ ریپوزٹری قائم کرنے کے عمل کو مزید تیز کردیا ہے۔

این ایم پی بی پہلے ہی اس سلسلے میں پالیسیاں تیار کرنے اور آیوش کی صنعتوں کے لئے ادویاتی  پودوں کے مستند خام مال کی پائیدار دستیا بی کے شعبوں میں تیز رفتار ترقی کے کام میں مصروف ہے۔ادویاتی پودوں کی جینیات اور کیمسٹری میں تنوع کو درج کرنے کے لیے ، آیوش کی وزارت نے آٹھ آر آر ڈی آر اور ایک این آر ڈی آر کی تجویز پیش کی ہے۔ ان میں سے تین ریجنل را  ڈرگ ریپوزٹری تیار ہیں۔

ٹرانس گنگا  پلین ریجن کے لئے آر آر ڈی آر چار ریاستوں، ہریانہ ، چندی گڑھ ، دہلی اور پنجاب کو کوور کرتا ہے۔ اس خطے میں ادویاتی خام مال کے بہت امکانات ہیں۔ لہذا ، یہ آر آر ڈی آر زیادہ تر متعلقہ زرعی آب و ہوا والے خطے سے  حاصل کیے جانے والے خام ڈرگس کی حصولی، اندراج اور سندکاری میں  نمایاں کردار ادا کرے گا۔

این ایم پی بی نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید ، نئی دہلی اور جے پور کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے اشتراک سے ‘‘رس پر مبنی ادویاتی پودوں کے خام مال کے کوالٹی جائزہ کے لیے معیاری پروٹوکول’’ کے عنوان سے ایک پروٹوکول بھی جاری کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔ ا گ۔ ت ع )

   (26.10.2020)

U.No. 6703


(Release ID: 1667552) Visitor Counter : 200