وزارت خزانہ

مرکزی حکومت نے خصوصی قرضہ جاتی کھڑکی کے تحت جی ایس ٹی معاوضہ کے طور پر 6000 کروڑ روپئے کا قرض لیا اور 16 ریاستوں کو پہلی قسط کے طور پر منتقل کیا

Posted On: 23 OCT 2020 6:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23 /اکتوبر 2020 ۔ مرکزی حکومت نے سال 2020-2021 کے دوران جی ایس ٹی کے کلیکشن میں کمی کے مسئلے کے تدارک کے لئے ایک خصوصی قرضہ جاتی کھڑکی کھولی ہے۔ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں میں اس خصوصی کھڑکی کا متبادل اختیار کیا ہے جو وزارت خزانہ کے تال میل سے بیک ٹو بیک قرضہ لینے کے عمل پر مشتمل ہے۔

ان میں سے پانچ ریاستوں میں جی ایس ٹی معاوضے کے تعلق سے کوئی کمی نہیں ہے۔ آج مرکزی حکومت نے 6000 کروڑ روپئے کا قرض لیا اور 16 ریاستوں کو پہلی قسط کے طور پر منتقل کیا۔ یہ ریاستیں ہیں – آندھرا پردیش، آسام، بہار، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، اڈیشہ، تمل ناڈو، تری پورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقے: دہلی اور جموں و کشمیر ۔

یہ قرضہ 5.19 فیصد کی شرح سود پر لیا گیا ہے۔ ریاستوں کو ہر ہفتہ 6000 کروڑ روپئے جاری کئے جانے کا ارادہ ہے۔ توقع ہے کہ ٹِینور آف بوروئنگ کے 3 سے 5 سال رہنے کا امکان ہے۔

 

******

 

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6660

23.10.2020


(Release ID: 1667235) Visitor Counter : 218