محنت اور روزگار کی وزارت

 اروناچل پردیش کے لئے ای ایس آئی اسکیم کی توسیع

Posted On: 23 OCT 2020 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  23  اکتوبر 2020،   ای ایس آئی اسکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ  ورکرز کو لانے  کی مسلسل کوشش کے تحت  حکومت ہند اب پہلی بار  اس ایمپلائز اسٹیٹ انشورینس (ای ایس آئی) اسکیم  کی توسیع اروناچل پردیش  میں کررہی ہے جہاں یہ  یکم نومبر 2020 سے نافذ کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے  ای ایس آئی اسکیم کے تحت  پاپم پارے  ضلع   کو نوٹی فائی کررتے ہوئے اس سلسلے میں ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

اروناچل پردیش کے پاپم پارے  ضلع میں واقع  ایسے تمام کارخانے جہاں دس یا اس سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں،  ای ایس آئی قانون 1948 کے تحت  شامل کئے جانے کے اہل ہوں گے۔ ای ایس آئی اسکیم کے تحت  آن لائن رجسٹریشن کی سہولت www.esic.in  پر اور  محنت اور روزگار کی وزارت کے  ’شرم سویدھا پورٹل‘ پر بھی دستیاب ہے۔ ای ایس آئی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کےلئے  کوئی فزیکل دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کارخانوں میں کام کرنے والے 21000 روپے ماہانہ تک کی تنخواہ والے  (معذور افراد کے لئے یہ حد  25000 روپے ماہانہ ہے)  ملازمین  ای ایس آئی اسکیم کے تحت  شامل کئے جانے کے اہل ہوں گے۔  ای ایس آئی کے تحت آنے والے ملازمین کئی فائدے حاصل کرنے کے اہل ہوں گے جن میں  کیش لیس طبی دیکھ ریکھ خدمات ، بیماری  پر  فائدہ، ماں بننے کا فائدہ،  روزگار کے دوران زخمی ہونے پر   فائدہ اور  روزگار کے دوران چوٹ لگنے پر موت  ہونے  کی صورت مین ملازم کے بیوی بچوں کو  فائدہ،  بے روزگاری فائدہ وغیرہ شامل ہے۔ طبی دیکھ ریکھ کے انتظامات ایٹا نگر میں  حال ہی میں کھولی گئی  ڈی سی بی او کے ذریعہ  کئے گئے ہیں۔

بھارت  میں ای ایس آئی اسکیم

ای ایس آئی سی ایک  سطح اول کی  سوشل سکیورٹی تنظیم ہے جو   جامع  سماجی تحفظ کے  فائدے  فراہم کراتی ہے ، یہ تنظیم  ورکرز کے 3.49  کروڑ خاندانوں کو کور کرتی ہے اور اپنے 13.56 کروڑ استفادہ کنندگان کو  بے مثال کیش کے فائدے اور مناسب طبی دیکھ ریکھ فراہم کراتی ہے۔ آج اس کے بنیادی ڈھانچے میں کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ اس کے دائرے میں  1520 ڈسپنسریاں (موبائل ڈسپنسریوں سمیت) / 307 آئی ایس ایم اکائیاں ، 159 ای ایس آئی اسپتال ، 793 برانچ/ پے آفیسز اور 64 ریجنل اور سب ریجنل آفیسز شامل ہیں۔ ای ایس آئی اسکیم  لکشدیپ کو چھوڑکر  تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں  568 اضلاع میں نافذ ہیں۔

بہت سے فائدوں کے علاوہ ای ایس آئی کے تحت آنے والے ملازمین  بے روزگاری بھتے کے بھی مستحق ہوتے ہیں۔  بے روزگاری بھتے کے دو اسکیمیں ہیں، اٹل   بیمت  ویکتی کلیان یوجنا (اے بی وی کے وائی) اور راجیو گاندھی شرمک کلیان یوجنا   (آر جی ایس کے وائی)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

(23-10-2020)

U-6666

                     



(Release ID: 1667230) Visitor Counter : 189