پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

موٹر گاڑیوں کے ایندھن کے طور پر قدرتی گیس کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان اور روس کے درمیان پہلا  ویبنار منعقد

Posted On: 02 OCT 2020 7:22PM by PIB Delhi

موٹر گاڑیوں کے ایندھن کی شکل میں قدرتی گیس کے  استعمال پر حکومت ہند کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور روس کی توانائی کی وزارت کے درمیان پہلی بار ایک ویبنار کا انعقاد کیاگیا۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے سکریٹری جناب ترون کپور نے ویبنار میں اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ آمدورفت نظام میں قدرتی گیس کے استعمال میں تعاون کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور روس کے صدر جناب ولادیمیر پوتن کی موجودگی میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس وزارت اور روس کی وزارت توانائی کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نفاذ سے ماحول کی مطابقت میں ایندھن کے طور پر موٹر گاڑیوں میں قدرتی گیس کے استعمال کی اجتماعی کوششوں میں مدد ملے گی۔ جناب کپور نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے فائدے کے لئے موٹر گاڑی ایندھن کے طور پر قدرتی گیس کے استعمال کو اور زیادہ فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

روس کے ڈپٹی وزیر جناب اینٹن اینیوتسن نے کہا کہ اس بارے میں ان کی سوچ شروع سے ہی بہت مثبت تھی کہ ویبنار میں معلومات کا تبادلہ دونوں ممالک کے لئے فائدے مند ہوگا اور اس سے مشترکہ سرگرمیوں اور آپسی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

روس میں ہندوستان کے سفیر جناب  ڈی بی وینکٹیش ورما نے خیر مقدم تقریر میں دونوں ممالک کے درمیان اٹوٹ تاریخی  دوستی کے ساتھ مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ روس میں ہندوستانی سفارتخانہ توانائی کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان  اس شراکت داری کو اور زیادہ مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن مدد کرے گا۔

ویبنار میں ٹرانسپورٹ  ایندھن کی شکل میں رقیق قدرتی گیس(ایل این جی) اور کمپریسڈ قدرتی گیس( سی این جی) کے استعمال پر دو تکینکی اجلاس منعقد کئے گئے۔ اس پر ہندوستان اور روس دونوں نے اپنے خیالات اور نظریات پیش کئے۔ ویبنار میں کئی موضوع شخصیتوں،  مقررین اور شراکت داروں نے شرکت کی۔

کے پی ایم جی انڈیا اور پی ڈبلیو سی انڈیا کے مقررین نے ہندوستانی بازاروں میں سی  این جی اور ایل این جی کے استعمال اور اس بارے میں پالیسیوں اور مستقبل کے امکانات پر اپنی پیش کش دے کر ویبنار کو ابتدائی سمت دی۔ٹرانسپورٹ کے میدان کے لئے سی  این جی اور  ایل ا ین جی آلات کی مینو فیکچرنگ کے لئے شراکت داری کے امکانات پر روس کے علاوہ، روسٹیک، کاماز گروپ اور قدرتی گیس گاڑی ایسوسی ایشن کے ذریعہ بھی پیش کش دی گئی۔

ویبنار کے دوران ہندوستانی مقررین نے ٹرانسپورٹ ایندھن کی شکل میں  ایل این جی اور سی این جی کی ترقی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ کم کاربن اخراج کے سبب ایل این جی کی ٹرانسپورٹ ایندھن کی شکل میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ ہندوستان میں ایل این جی گاڑیوں کی تعداد 2030 تک 1 لاکھ 20 ہزار ہوجانے کی امید ہے۔ اب تک، سڑ ک نقل وحمل کے لئے  ایل  این جی مانگ بھی 1.2-3 ایم ایم ٹی پی اے پر پہنچ جانے کا امکان ہے، جس کے 2035 تک بڑھ کر 4.5 ایم ایم ٹی پی اے ہوجانے کاامکان ہے۔

سی این جی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے شہری گیس  تقسیم نیٹ ورک(سی جی ڈی) کی توسیع بنیادی ضرورت ہے۔ اب 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 400 سے زیادہ اضلاع میں سی جی ڈی کی توسیع کی جارہی ہے۔ ہندوستان میں سی  این جی کے بازار کی ترقی کے کافی امکانات ہے۔ بازار میں 2030 تک سی این جی آلات کے ذریعہ 4-3 بلین امریکی ڈالر، سی این جی گاڑیوں کے ذریعہ 60-50 بلین ڈالر اور سروس مارکیٹ کے ذریعہ 1.5-1 سے بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے بڑے امکانات ہے۔

 روس کی زیادہ تر صنعتی اثاثے کی ملکیت والی کمپنی روسٹیک کے نمائندے نے ویبنار میں ایل این جی مصنوعات اور ان کی سپلائی چین کے تکنیکی اور آلات سے متعلق پہلوؤں پر تفصیل سے اپنے خیالات رکھیں۔ کاماس کے ترجمان نے کمپنی کے ذریعہ ہندوستانی بازار کے   حساب سے ڈیزائن کئے گئے مختلف طرح کے ایل  این جی گاڑیوں کا تفصیلی بیورا پیش کیا۔ نیچرل گیس وہیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے روس اور ہندوستان دونوں مقامات پر آٹو موبائل صنعت میں قدرتی گیس کے استعمال کےوسیع امکانات کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک سے اپنے یہاں گاڑی ایندھن کی شکل میں قدرتی گیس کے استعمال کو فروغ دینے پر زور دیا۔

گیل(انڈیا ) لمٹیڈ اور انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ جیسی ہندوستان کی کمپنیوں کے مقررین نے بھی ملک میں ٹرانسپورٹ ایندھن کی شکل میں سی این جی اور ایل این جی کے استعمال کے بارے میں اپنے تجربات  مشترک کئے۔

ویبنار سے یہ امید کی گئی ہے کہ یہ موٹر گاڑی ایندھن کی شکل  میں ہندوستان اور روس نے قدرتی گیس کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے پائلیٹ پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے فعال طریقوں کے ساتھ آخر کار قومی سطح پر اور ا یک دوسرے کے یہاں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے  ایک عمل انگیز( کیٹا لسٹ) کی شکل میں مددگار ثابت ہوگا۔

****

( م ن۔ ش ت۔رض)

Word-901 (2020 23.10.)

U- 6646


(Release ID: 1666999) Visitor Counter : 293