وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس کی بہا رمیں تلاشی مہم
Posted On:
21 OCT 2020 6:39PM by PIB Delhi
بہار کے پورنیہ، کٹیہار اور سہرسہ میں دو سرکاری ٹھیکیداروں کے ٹھکانوں پر گزشتہ 19 اکتوبر 2020ء کو محکمہ انکم ٹیکس نے تلاشی کی کارروائی کی ہے، جبکہ بھاگلپور کے ایک سلک کاروباری کے یہاں بھی چھاپہ مارا گیا۔ یہ تلاشی مہم ان خفیہ اطلاعات پر شروع کی گئی ، جن میں انہیں بتایا گیا تھا کہ ان کے پاس نامعلوم ذرائع سے کمائی ہوئی کافی دولت ہے ، جن کا وہ مختلف مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔
ان ٹھیکیداروں نے مزدوروں، مال برداری اور ایندھن کے اخراجات کو لے کر غلط دعوے کئے تھے، جن کا ان کے پاس کوئی دستاویزی ثبوت نہیں تھا‘ مزید یہ بھی پایا گیا کہ انہوں نے فرضی پارٹیوں کے نام سے بینکوں سے کیش رقم نکالی ہے۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے فرضی دستاویزات کے ساتھ ساتھ دستخط شدہ خالی چیک بھی برآمد کئے گئے۔ جنہیں محکمہ کے افسران نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ کچھ معاملوں میں پایاگیا کہ اخراجات کی فرضی رسید یں کاٹی گئی ہیں۔ ان کے پاس ایسے دوسرے اکاؤنٹ بھی تھے ، جن میں وہ رقمیں جمع کرواتے تھے، پھر اس رقم کو وہ فکسڈ ڈپازٹ کروالیتے تھے اور اس رقم کا استعمال وہ سرکاری ٹھیکوں کی نیلامی میں کرتے تھے۔ بینکوں سے جو کیش رقم نکالی گئی وہ ان کے بارے میں بھی کوئی صحیح جواب نہیں دے سکے۔ یہ بھی پایاگیا کہ ان اکاؤنٹوں سے انہوں نے بڑی بڑی نقد رقمیں نکال رکھی ہیں۔ غیر اعلانیہ کھاتوں سے جولین دین انہوں نے کیا، اس کی جانچ کی جارہی ہے۔
تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں نقدی، فکسڈ ڈپازٹ اور 2.4کروڑ روپے سے زیادہ رقم، ان کے گھروں سے برآمد ہوئی۔ سلک ٹھیکیدار کے معاملہ میں 10 کروڑ سے زیادہ کی مالیت کی سلک برآمد ہوئی جس کا کوئی اندراج نہیں تھا۔ دستاویزات کی جانچ کے دوران پایا گیا کہ وسیع پیمانے پر غیر منقولہ جائیداد کی خرید پر ، موٹی رقمیں خرچ کی گئی ہیں، جن کا کوئی اندراج نہیں ہے۔ ان جائیدادوں کی قیمت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
********
م ن۔ج ق۔ن ع
(U: 6602)
(Release ID: 1666709)
Visitor Counter : 168