وزارت دفاع

اندرون ملک تیار، آبدوز شکن جنگی جہاز’ کاوارٹّی‘ کو، وشاکھاپٹنم میں قوم کے نام وقف کیا جائے گا

Posted On: 21 OCT 2020 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21؍اکتوبر، پروجیکٹ 28(کامورٹا کلاس)  کے تحت ، اندرون ملک تیار کردہ چار  آبدوز شکن جنگی جہاز وں میں سے (اے ایس ڈبلیو ) آخری  جہاز  ’آئی این ایس کاوارٹّی‘  کو بھارتی بحریہ میں 22 اکتوبر  2020 کو  وشا کھا پٹنم کی  بحریہ  ڈوک یارڈ   میں  ،فوجی سربراہ  پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم،  ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے  ڈی سی،  جنرل منوج مکنڈ نروانے ،کے ذریعے  بھارتی بحریہ میں کمیشن کرکے، قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔

انتہائی کارگر اور  مہلک  اے ایس ڈبلیو  جنگی جہاز ، کاوارٹّی کا ڈیزائن  اندرون ملک میں  تیار کیا گیا ہے، جو کہ  ہندوستانی  بحریہ کی تنظیم ،  ڈائریکٹوریٹ آف نیول ڈیزائن (ڈی این ڈی)  نے  تیار کیا ہے، اور  اس جنگی جہا  ز کی تعمیر،  کولکاتا کی  گارڈن ریچ  جہاز سازی  اور  انجینئرس (جی آر اے سی) کمپنی نے  تیار کی ہے۔ اس سے  ہندوستانی  بحریہ  جی آر  ایس ای  کی  بڑھتی ہوئی  صلاحیت کا اظہار ہوتا ہے۔ نیز  اندرون ملک تیار کرنے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے ذریعے  ملک خود کفیل ہوتا جا رہا ہے۔ لہذا  ہمارا ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کا  قومی مقصد  حاصل ہو رہا ہے۔ اس جنگی جہاز میں  90 فیصد سے زیادہ  اندرون ملک تیار  کل پُرزے  اور  اس عظیم  جہاز ڈھانچے کے لئے کاربن کے مرکبات کا استعمال قابل ستائش  ہے، جسے کامیابی کے ساتھ  ہندوستان کی جہاز سازی  کے شعبے میں حاصل کیا گیا ہے۔ اس جنگی جہاز کے  ہتھیار اور  سینسروں کا  مجموعہ  پہلے سے ہی  اندرون ملک تیار کردہ ہے اور  اس سے ، اس اہم ترین حساس شعبے میں  ملک کی بڑھتی ہوئی  صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

 کاوارٹّی بحری  جہاز میں جدید ترین  ہتھیار  اور  سینسر سوٹ  نصب ہیں، جو کہ آبدوزوں کا پتہ لگاکر  انہیں تہس نہس کرنے کی  صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس جہاز کی  آبدوز شکن جنگی صلاحیت کے علاوہ، جہاز میں  ایک  انتہائی  بہترین  ذاتی  دفاعی  صلاحیت بھی ہے اور  طویل دوری کی تنصیبات کی جامع صلاحیت ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس جنگی جہاز کو بحریہ میں لڑائی کے لئے تیار ایک پلیٹ فارم کی حیثیت سے کمیشن  کیا جائے گا، کیونکہ  اس جہاز نے  آن بورڈ  نصب تمام  نظاموں  کی  سمندری  مشقیں اور ٹیسٹ مکمل کرلئے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ایک  قابل ستائش کامیابی ہے، جو کہ  کووڈ – 19  وبا کے ذریعے  جاری  پابندیوں کے باوجود پائے تکمیل تک پہنچی ہے اور اسے بحریہ کے سپرد کیا گیا ۔ بحریہ میں کاوارٹّی جنگی جہاز  کی شمولیت کے ساتھ ہی  ہندوستان کی بحریہ کی  دفاعی تیاری میں  نمایاں اضافہ ہوگا۔

کاوارٹّی کا نام  کبھی کے آئی این ایس  کاوارٹّی جہاز  کی مناسبت سے رکھا گیا ہے، جو کہ  ایک  ارناکلاس  میزائل  جہاز تھا۔ اس قدیم ترین کاوارٹّی جہاز نے اپنا  لوہا  1971  میں  بنگلہ دیش کی آزادی کے وقت  اُسے حمایت فراہم کرکے  منو ایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن- ا ع- ق ر)

U-6608


(Release ID: 1666707) Visitor Counter : 232