نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ایس اے آئی مختلف تربیتی مراکز میں زیر تربیت افراد کے لئے سفر کا انتظام کرے گا،کیونکہ ملک بھر میں ٹریننگ دوبارہ شروع ہونے جارہی ہے

Posted On: 21 OCT 2020 6:47PM by PIB Delhi

ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم نومبر سے ملک بھر کے ایس اے آئی تربیتی مراکز میں کھیلوں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔

موجودہ کووڈ-19حالات اور ایتھلیٹوں کو وائرس کا شکار ہونے سے بچانے کے پیش نظر اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے این سی او ای ایس؍ایس اے آئی تربیتی مراکز کے اُن ایتھیلٹوں کے لئے ٹرانسپور ٹ کے انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں اپنی ٹریننگ سہولت میں شامل ہونا ہے۔یہ اس اچانک صورت حال کی وجہ سے ہے، جو اس سال مارچ میں اس وقت پیش آئی تھی، جب ایتھیلٹوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے واپس انہیں گھر بھیجنا پڑا تھا۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ کھلاڑی جنہیں 500کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرنا ہے، انہیں ہوائی ٹکٹ دیا جائے گا، جبکہ وہ کھلاڑی جو 500کلومیٹر سے کم کا سفر کریں گے ، وہ ٹرین کی تھرڈ اے سی میں سفر کرسکتے ہیں۔

مزیر برآں ایس اے آئی مراکز میں ٹریننگ کی بحالی کے لئے بایو-ببل تیار کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ تمام کوچوں اور این سی او ای ؍ایس ٹی سی کے معاون عملے کو رہائش فراہم کیا جائے۔مستقل اور ٹھیکے کے عملہ کو سرکاری خرچ پر رہائش فراہم کی جائے گی۔

ایس اے آئی حکام نے تمام کھلاڑیوں اور ان کےوالدین سے رابطہ کرکے انہیں ایس اے آئی کے ایس او پی کے بارے میں مطلع کیا ہے، جن پر عمل کیا جانا ایس اے آئی مراکز میں شامل ہونے سے پہلے اور اس کے بعد میں ضروری ہے۔کھلاڑیوں کو اگر وہ اپنے کنبوں کے ساتھ  دیوالی منانا چاہتے ہیں تو انہیں دیوالی کے بعد ایس اے آئی مراکز میں شامل ہونے کا متبادل بھی دیا گیا ہے، ایک بار جب وہ بایو ببل ایکسپوزر میں ہوجائیں گے، اس کے نتیجے میں ان کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

قبل ازیں اس سال کے مارچ میں کورونا وباء پھوٹ پڑنے کی وجہ سے اور حکومتی ایڈوائزری کے پیش نظر ایس اے آئی نے فعال احتیاطی اقدامات اختیار کئے تھے اور تمام علاقائی سربراہوں کو ہدایات جاری کردی گئی تھیں۔ اسی کے ساتھ این سی او ای  اور ایس ٹی سی میں تمام  ٹریننگ 17 مارچ سے معطل کردی گئی ہیں اور 20 مارچ تک ہاسٹل سہولتوں کو کھلا رکھا گیا ہے، تاکہ کھلاڑیوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ایس اے آئی مراکز کے متعلقہ ریجنل ڈائریکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کی واپسی کا راستہ ہموار کریں ، جن کے ساتھ 400 کلو میٹر سے زیادہ دوری پر ہیں، انہیں ہوائی جہاز سے بھیجا جائے گا اور 400 کلومیٹر سے اندر والوں کو اے سی تھری ٹائر ٹرین سے بھیجا جائے گا۔

 

************

م ن۔ن ا۔ن ع

(22.10.2020)

(U: 6605)



(Release ID: 1666689) Visitor Counter : 99