جل شکتی وزارت

جل شکتی کے وزیر مملکت نے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت پروجیکٹوں کے اجزاء کی جیو ٹیگنگ کے لئے موبائل اپلی کیشن لانچ کیا

Posted On: 21 OCT 2020 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 /اکتوبر 2020 ۔ جل شکتی اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے جل شکتی کی وزارت کے تحت ڈبلیو آر، آر اینڈ ڈی،جی آر محکمہ کے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا  - ایکسیلریٹیڈ ایریگیشن بینیفٹس پروگرام (پی ایم کے ایس وائی – اے آئی بی پی) کے تحت پروجیکٹوں کے اجزاء کی جیو ٹیگنگ کے لئے ایک موبائل اپلی کیشن لانچ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FU2O.jpg

پنچ کولا سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایپ کو لانچ کئے جانے کے موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ 2016-17 میں مرکزی حکومت نے ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورے سے پی ایم کے ایس وائی – اے آئی بی پی کے تحت مرحلہ وار طریقے سے مکمل کئے جانے کے لئے ملک میں جاری ننانوے (99) بڑے / متوسط سینچائی (ایم ایم آئی) پروجیکٹوں کو ترجیح دی تھی۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل ملک بھر میں 34.64 لاکھ ہیکٹیئر کی اضافی صلاحیت کی تخلیق کو یقینی بنائے گی، جس کا نتیجہ محفوظ سینچائی کی شکل میں برآمد ہوگا اور یہ مطلوبہ دیہی خوش حالی لائے گی۔ ابھی تک 99 پروجیکٹوں میں سے 44 پروجیکٹوں کی تکمیل ہوچکی ہے اور 21.33 لاکھ ہیکٹیئر ہدف شدہ سینچائی صلاحیت حاصل کرلی گئی ہے۔ دیگر پروجیکٹ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کام کی پیش رفت اور پروجیکٹوں کی حقیقی صورت حال کا پتہ لگانے کے لئے بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اپلی کیشنز اینڈ جیو – انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی – این) کی مدد سے وزارت نے موبائل اپلی کیشن تیار اور لانچ کیا ہے۔

جناب کٹاریا نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا مہم کے ایک جزو کے طور پر، جہاں بھی ممکن ہے، ایڈوانس ٹیکنالوجی اور جدید ترین تکنیکوں پر عمل درآمد ان پروجیکٹوں کی نگرانی کے لئے کیا گیا ہے، تاکہ ان کی پیش رفت اور نفاذ سے متعلق رکاوٹوں کا پتہ لگایا جاسکے۔ اس سلسلے میں پروجیکٹوں میں کاموں کی پیش رفت کا وقتاً فوقتاً جائزہ لینے کے لئے ایک آن لائن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) تیار کیا گیا ہے۔ ترجیح والے پروجیکٹوں کے کمانڈ ایریا کے فصل والے علاقے کا تجزیہ کرنے کے لئے ریمورٹ سینسنگ تکنیک کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ موبائل اپلی کیشن کا استعمال، جگہ، نہر کی نوعیت / ڈھانچہ، تکمیل کی صورت حال وغیرہ دیگر تفصیلات کے ساتھ پروجیکٹ اجزاءکی تصویر لینے کے لئے نگرانی ٹیم / پروجیکٹ اتھارٹیز کے ذریعے کیا جاسکتا ہے اور اس حاصل کی گئی اطلاع کو اس مقصد کے لئے تیار کئے گئے جی آئی ایس پورٹل پر جیو – ٹیگنگ کے لئے یوزر کے ذریعے پیش کیا جاسکتا ہے۔ موبائل اپلی کیشن کو علاقے میں دستیاب نیٹ ورک کو پیش نظر رکھتے ہوئے آن لائن یا آف لائن دونوں ہی طریقوں سے آپریٹ کیا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Q4KN.jpg

وزیر موصوف نے کہا  کہ ایپ کی لانچنگ وزیر اعظم کے کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے کے ویژن کی تکمیل کے لئے جل شکتی کی وزارت کی کوششوں میں آگے کی سمت بڑھایا گیا ایک قدم ہے۔

جل شکتی کی وزارت، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، مرکزی آبی کمیشن، بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اپلی کیشنز اینڈ جیو – انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی –این) کے افسروں نے ملک بھر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

 

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 6598



(Release ID: 1666669) Visitor Counter : 182