کابینہ

کابینہ نے بھارت کے آئی سی اے آئی اور ملائیشیا کے ایم آئی سی پی اے کے درمیان باہمی شناخت کے معاہدہ کو منظوری دی

Posted On: 21 OCT 2020 3:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) اور ملیشین انسٹی ٹیوٹ آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹینٹس (ایم آئی سی پی اے) کے درمیان باہمی شناخت کے معاہدہ کو منظوری دی گئی۔ اس سے ان دونوں اداروں میں سے کسی بھی ایک کے قابل چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ارکان کو اپنی موجودہ اکاؤنٹینسی کی لیاقت کے مجموعی نمبرات کی بنیاد پر دوسرے انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لینے کا موقع ملے گا۔

 

نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف:

آئی سی اے آئی اور ایم آئی سی پی اے ایک دوسرے کی لیاقت کو تسلیم کرنے کے لیے باہم معاہدہ کریں گے۔ وہ ایک دوسرے کے مجموعی طور پر قابل ارکان کو امتحان کے مخصوص ماڈیول اور متعینہ بنیاد پر اپنے یہاں داخلہ دیں گے۔ مجوزہ مفاہمت نامہ (ایم او یو) میں ان دونوں پیشہ ورانہ اداروں کے ان چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ارکان کو شامل کیا جائے گا، جنہوں نے، تعلیم، امتحان، اخلاقی برتاؤ اور عملی مشق سمیت ان دونوں اداروں کی رکنیت کی لازمیت کو پورا کر لیا ہے۔ آئی سی اے آئی اور ایم آئی سی پی اے دونوں اپنی لیاقت / داخلہ کی لازمیت، کانٹی نیوئنگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ (سی پی ڈی) پالیسی، رعایتیں اور کسی بھی دیگر متعلقہ معاملے میں ہوئی تبدیلیوں کی اطلاع دیں گے۔

 

بڑا اثر:

آئی سی اے آئی ایشیا بحرالکاہل خطہ میں واقع اداروں کے ساتھ دو طرفہ تعاون قائم کرنے کی منشا رکھتا ہے، اس لیے وہ ایم آئی سی پی اے کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کرنا چاہتا ہے۔ اس عالمی ماحول میں اکاؤنٹینسی کے پیشہ کے سامنے موجود نئی چنوتیوں کا مقابلہ کرنے کے موقع کا فائدہ اٹھا کر یہ دونوں اکاؤنٹینسی ادارے قائدانہ رول ادا کر سکتے ہیں۔ ان دونوں ریگولیٹری اداروں کے درمیان باقاعدہ معاہدہ سے دونوں جانب کی اکاؤنٹینسی برادری کے درمیان بہتر ہم آہنگی اور وسیع قبولیت میں اضافہ ہوگا اور مزید تجارتی مواقع کے فروغ کا راستہ ہموار ہوگا۔

 

پس منظر:

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا ایک آئینی ادارہ ہے، جسے ’دی چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس ایکٹ، 1949‘ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ اس کا کام بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کے پیشہ کو باضابطہ کرنا ہے۔ ملیشین انسٹی ٹیوٹ آف سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹینٹس کمپنی، ملائیشیا کے کمپنیز ایکٹ، 1965 کے تحت کام کرتی ہے۔

 

                                          **************

م ن ۔ ق ت   

U: 6589



(Release ID: 1666664) Visitor Counter : 175