عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انڈین انسٹی آف پبلک ایڈمنسٹریشن ( آئی آئی پی اے) کے نئے چیئرمین کے طور پر اس کی 317 ویں ایگزیکیٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
21 OCT 2020 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 اکتوبر 2020، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر مملکت (عملے، عوامی شکایات اور پنشن) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج انڈین انسٹی آف پبلک ایڈمنسٹریشن ( آئی آئی پی اے) کے نئے چیئرمین کے طور پر اس کی 317 ویں ایگزیکیٹیو کونسل میٹنگ کی صدارت کی۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت کے سابق سی اے جی اور سابق گورنر اور 1949 بیچ کے آئی اے ایس افسر پی این چترویدی ، جنہوں نے 2004 میں آئی آئی پی اے کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا اور 5 جنوری 2020 کو اپنے انتقال تک 16 برس سے اسی عہدے پر تھے، کے انتقال کے بعد آئی آئی پی اے کےے چیئرمین کی جگہ خالی ہوگئی تھی۔
آج ایگزیکیٹیو کونسل کی میٹنگ کی کارروائی کی نظامت حکومت ہند کے سابق سکریٹری اور آئی آئی پی اے کے موجودہ ڈائرکٹر ایس این ترپاٹھی نے کی، جن کو اب آئی آئی پی اے کا چیف ایگزیکیٹیو آفیسر (سی ای او ) مقرر کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں شرکت کرنے والے ایگزیکیٹیو کونسل کے ارکان میں نیتی آیوگ کے سی ای او، امیتابھ کانت، چھتیس گڑھ کے سابق گورنر شیکھر دت، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راج کمار، تریپورہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جی بی پرساد ، کیرلا کی علاقائی آئی آئی پی اے برانچ کے سکریٹری ڈاکٹر جی کروپ، مہاراشٹر آئی آئی پی اے علاقائی برانچ کے سکریٹری وجے ست ویر سنگھ ، اوڈیشہ آئی آئی پی اے علاقائی برانچ کے چیئرمین ایس سی مشرا اور پروفیسر آئی آئی پی اے کےکے پانڈے، عملے اور تربیت کے محکمے کی ایڈیشنل سکریٹری رشمی چودھری، اختراجات کے محکمے کے سکریٹری وی پدما نابھن اور آئی آئی پی اے کے رجسٹرار امیتابھ رنجن شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی پی اے کے چیئرمین کی ذمہ داری سپرد کرنے کے لئے ایگزیکیٹیو کونسل کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مدد اور ہنمائی کے ساتھ وہ ان کی توقعات کو پورا کرسکیں گے۔

آئی آئی پی اے فیکلٹی اور افسروں کی سخت محنت کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان کی عہد بندی اور سخت محنت کی بہترین مثال کووڈ عالمی وبا کے مشکل وقت میں سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی آئی پی اے کی یہ کوئی چھوٹی موٹی کامیابی نہیں ہے کہ اس میں لاک ڈاؤن اور لاک ڈاؤن کی بعد کی مدت کے دوران مختلف سروسز سے افسروں کے لئے 14 آن لائن تربیتی پروگرام چلائے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کووڈ کی وجہ سے درپیش رکاوٹوں کے باوجود گزشتہ ایک سال کےدوران 62 ریسرچ پروجیکٹ بھی مکمل کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ۔ن ا۔
U-6595
(Release ID: 1666598)
Visitor Counter : 139