وزارات ثقافت

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرلہاد سنگھ پٹیل نے لال قلعہ دلی میں آزاد ہند حکومت کے قیام کے 77 ویں سال کی یادگاری تقریب میں شرکت کی


اس موقع پر آئی این اے کے سابق فوجی نائک للتی رام جی ، سپاہی پرمانند یادو اور چندر کمار بوس بھی موجود تھے

Posted On: 21 OCT 2020 2:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21  اکتوبر 2020،          ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  جناب پرلہاد سنگھ پٹیل  نے  لال قلعہ دلی میں  آج  آزاد ہند حکومت  کے  قیام کے 77 ویں سال   کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

وزیر ثقافت نے  آزاد  ہند حکومت کے  قیام کی 77 ویں سالگرہ کے م قابل فخر وقع پر  قوم کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارے ملک کی نوجوان نسل کو  نیتاجی سبھاش چندر بوس کی  قربانی اور  قیادت سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے  وزیراعظم  کی باصلاحیت قیادت  کی ستائش کی  جو اس سفر کو جوش و جذبے اعتماد کے ساتھ  آگے لے جارہی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M285.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ  آئندہ سال  ملک  آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائے گا اور یہ سال  سبھاش چند بوس کا  125 واں یوم پیدائش بھی ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دونوں مواقعے پر تقریبات  کی لئے  نوڈل ایجنسی وزارت ثقافت ہوگی۔

اس تاریخی  واقعہ  کی یادگار ی تقریب  میں  آئی این اے کے سابق  فوجی نائک للتی رام جی ، سپاہی پرمانند یادو کے ساتھ میجر جنرل (ریٹائرڈ) جی ڈی بکشی، ڈائرکٹر آئی این اے ٹرسٹ  بریگیڈیئر چکارا اور نیتا جی سبھاش چند بوس  پوتے  چندر کمار بوس نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ا گ۔ن ا۔

U-6592

                          


(Release ID: 1666545) Visitor Counter : 155