کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

افکو کو آرگینک مشترکہ وینچر سفکو (سکم افکو آرگنینک لمیٹیڈ) نے کل رنگپو ، سکم  میں اپنے تعمیری کام کی شروعات کردی ہے


اکتوبر2021 تک کام پورا ہوجائے گا اور بعد میں   اس میں  پیداوار شروع ہوجائے گی۔  دونوں مربوط فوڈ پروسیسنگ اکائیوں کی کل تعمیری لاگت تقریباً50 کروڑ روپے ہے

Posted On: 20 OCT 2020 3:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20 اکتوبر  2020/ سکم کے  وزیراعلی جناب پون سنگھ تمانگ نے گزشت سال  مرکزی وزیر زراعت  جناب  نریندر سنگھ تومر  کی موجودگی میں   اکائیوں کی   سنگ بنیاد رکھی۔ سکم میں  آرگینک کھیتی کو فروغ دے گا بلکہ شمال مشرقی  ریاستوں میں کہیں اور  آرگینک کسانوں کو بھی  مدد فراہم کرے گا۔  عالمی  وبا کے سبب اس پروجیکٹ  کے کچھ مہینوں کے  تاخیر ہوئی۔ سفکو جلد ہی  جرمنی  ، اٹلی اور دیگر  یوروپی ممالک اپنی ایجنسیوں کے ذریعہ  تازہ ادرک کا  کاروبار شروع کرے گا۔ سفکومصنوعات کا پورا سلسلہ  سو فی صد  آرگینک ثابت ہوگا اور اس لئے فطرت میں غیر زہریلی ہوگی۔ اس  مستقل   زراعت کو  بڑھاوا دے گا اور  گرین سبز ہمالیہ معیشت کو بڑھاوا ملے گا۔

روایتی بھومی پوجن سے تعمیری کام کی  شروعات ہوئی جو رنگپو   میں تعمیری مقام پر منعقد کی گئی تھی۔  اس  موقع پر  افکو، سکم  ریاست  اور سکم افکو  آرگینک  لمیٹیڈ کے افسران سمیت سکم اسمبلی کے  صدر جناب ایل بی داس ، سکم کے  وزیر زراعت  جناب  لوک ناتھ شرما  اور سکم  افکو آرگینکس کے  منیجنگ ڈائریکٹر منیش گپتا  موجود تھے۔ یہ اکائی کسانوں کی آمدنی کو  دوگنا کرنے کے لئے   ایک بڑا قدم ہوگا کیونکہ پیداوار  سیدھے کسانوں سے خریدی جائے گی  جو کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے   وژن 2022 کے مطابق ہے۔

سکم کو پہلے سے ہی 100 فی صد آرگینک ریاست کے طور ر تسلیم  کیا جاچکا ہے۔  جیوی  کا مقصد دنیا اور  ہندستان میں دیگر مقامات پر صارفین کو ایک محفوظ فوڈ سپلائی چین مہیا کرانا ہے۔ جیوی   آغاز میں  ادرک ، ہلدی ،بڑی الائچی اور بکویٹ کی پروسیسنگ کرے گا۔ یہ فصلیں  بڑی  ایکسپورٹ صلاحیت کے ساتھ  سکم ریاست کی اہم پیداوار ہیں۔ سفکو ملک اور دنیا کے  مختلف بازاروں میں  ان پروڈکٹس کو سپلائی کرے گا۔ اس سلسلہ میں دو مفاہمت ناموں پر پہلے سے ہی  دستخط کئے جاچکے ہیں۔ ایک شمالی امریکہ کے بازاروں میں اپنی سپلائی اور تقسیم کا استعمال کرنے کے لئے  بلاسم بائیو ڈائنمکس کے ساتھ  اور دوسرا  کرو اشیا اور یوروپی یونین نے  اپنی مصنوعات کی سپلائی کے لئے  سینٹر، ڈاکٹر روڈلفا اسٹریا کروشیا کے ساتھ۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6556


(Release ID: 1666312) Visitor Counter : 161