سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر ہرش وردھن نےسی ایس آئی آر کے اشتراک سے کووڈ-19 خصوصی دواؤں کے سلسلے میں کلینیکل آزمائشوں کی ویب سائٹ ’’کیورڈی‘‘ کی شروعات کی


یہ ویب سائٹ کووڈ-19 کی ادویات، تشخیص اور آزمائش کے موجودہ مرحلے سمیت  مختلف معلومات فراہم کرے گی

سی ایس آئی آر آیوش 64 سمیت آیوش ادویات کی کلینیکل آزمائشوں کے بارے میں آیوش کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

ڈاکر ہرش وردھن نے کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر زور دیاہے

Posted On: 20 OCT 2020 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اکتوبر       سائنس اور ٹیکنالوجی، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود نیز ارضیاتی علوم کے وزیر، ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج سی ایس آئی آر کے اشترک سے ایک ویب سائٹ  کی شروعات کی جو کووڈ-19 کی کلینیکل آزمائشوں کے بارے میں  جامع معلومات فراہم کرے گی ۔ اس سلسلے میں سی ایس آئی آر صنعت، دیگر سرکاری اداروں اور وزارتوں کے ساتھ شراکت داری میں مصروف ہے۔

کیور ڈی یا سی ایس آئی آر یوشرڈ ری پرپرزڈ ڈرگس کہلائی جانے والی یہ ویب سائٹ کووڈ-19 کی ادویات، تشخیص اور آلات کے سلسلے میں معلومات فراہم کرتی ہے جس میں آزمائش کے موجودہ مرحلے، شراکت دار اداروں اور آزمائش میں ان کے رول نیز دیگر تفصیلات بھی  شامل ہیں۔اس سائٹ کو https://www.iiim.res.in/cured/ یا  http://db.iiim.res.in/ct/index.php.  دیکھا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QWBI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ON7D.jpg

وزیر موصوف نے کووڈ-19 کے خلاف جاری لڑائی کو سامنے لانے کے لیے سی ایس آئی آر کی کوششوں کو سراہا اور کلینیکل آزمائشوں، حاصل شدہ معلومات کو انضباطی منظوری کے لیے سامنے لانے اور مارکیٹ میں ادویات اور تشخیص کو متعارف کرانے میں مدد دینے کے لیے ستائش کی۔ انھوں نے خاص طور پر تیار کی گئی ادویات کے استعمال اور کووڈ-19 کی ادویات کو نئے پروسیس سے ہم ا ٓہنگ کرنے اور انھیں صنعت کو منتقل کرنے کی بھی تعریف کی۔

سی ایس آئی آر کووڈ-19 کے امکانی علاج کے سلسلے میں بہت سی خصوصی تھیراپی کے ساتھ اینٹی وائرل کلینیکل آزمائشوں کا اہتمام کر رہی ہے۔  سی ایس آئی آر آیوش کی دواؤوں کی کلینیکل آزمائشوں کے لیے آیوش کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ آیوش64 کی دوا کے محفوظ ہونے اور اس کی صلاحیت کی آزمائش بھی کی جارہی ہے۔

خصوصی ادویات اور ٹیکوں کی کلینیکل آزمائش کے علاوہ سی ایس آئی آر تشخیص اور آلات کی کلینیکل آزمائش میں بھی مصروف ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس بات پر زور دیا کہ اب جبکہ سائنسداں ادویات اور ٹیکوں کی تیاری میں مصروف ہیں، سماجی فاصلہ قائم رکھنے، ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بھی لازمی ہے اور اگر ہمیں کووڈ-19 کے خلاف لڑائی جیتنی ہے تو ان باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈی جی – سی ایس آئی آر، ڈاکٹر رجنا اگروال،  ڈائرکٹر این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس اور ڈاکٹر گیتھا وانی رایاسم، سینئر پرنسپل سائنٹسٹ اور ہیڈ، سائنس کمیونیکیشن اینڈ ڈس سمینیشن ڈائریکٹوریٹ سی ایس آئی آر ہیڈ کوارڈر، اس موقع پر موجود تھے۔ سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹروں، مختلف شعبوں کے سربراہوں اور کلینیکل آزمائشوں میں مصروف سائنسدانوں نے اس تقریب میں ورچوئل طور پر شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005F5VA.jpg

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6562      



(Release ID: 1666302) Visitor Counter : 159