وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کا خریداری کتابچہ 2020 جاری کیا

Posted On: 20 OCT 2020 4:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 اکتوبر      رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ’آتم نربھر بھارت‘ کے حصول کے لیے دفاعی تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) میں اسٹارٹ اپس اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) سمیت بھارتی صنعت کی اور زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے آج یہاں دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے خریداری کتابچے 2020 کا (پی ایم-2020) کا ایک نیا ورژن جاری کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا’’ڈی آر ڈی او کے نئے خریداری کتابچے سے  اندرون ملک دفاعی صنعت کے لیے آسانی پیدا ہوگی اور یہ آسانی طریقہ کار کو سہل بنا کر اور اس بات کو یقینی بنا کر پیدا کی جائے گی کہ ڈیزائن اور ترقیاتی سرگرمیوں میں  ان صنعتوں کی شرکت ہو۔ پی ایم- 2020 وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتم نر بھر بھارت‘ کے خواب کی تکمیل میں مدد دے گا‘‘۔ انھوں نے نظر ثانی شدہ پی ایم-2020 نکالنے کے لیے  ڈی آر ڈی او اور وزارت دفاع کی مالی شاخ کے تمام اہلکاروں کے رول کی تعریف کی۔

پی ایم-2020 سے آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں/ پروگراموں پر تیز رفتاری کے ساتھ عمل درآمد میں مدد ملے گی۔ کتابچے کے ترمیم شدہ  خصوصیات کی وجہ سے آر اینڈ ڈی پروجیکٹوں میں صنعت کی شرکت میں طویل مدت کے لیے آسانی پیدا ہوگی۔

بینامے کی رقم کے لیے نیلامی کا اعلان کا متبادل، پیشگی ادا کی جانے والی رقم کی حد میں اضافہ،اگر بولی لگانے والا پہلا شخص وعدے سے پھر جائے تو دوسری کم سے کم بولی لگانے والے کو معاہدے کی پیش گش- یہ وہ چند خصوصیات ہیں جو نئے کتابچے میں شامل ہیں۔ ان خصوصیات سے صنعت کو پروجیکٹوں کی تیز رفتاری سے عمل آوری میں مدد ملے گی۔

پی ایم-2020 کی کچھ اور خصوصیات اس طرح ہیں، 10 لاکھ روپئے تک بولی لگانے کی سکیورٹی  اور کارکردگی سکیورٹی سے چھوٹ، کمرشل آف دی شیلف (سی او ٹی ایس) اشیا/ خدمات کے لیے کوئی مذاکرات نہ ہونا جہاں قیمت کی وصولی مارکیٹ فورسوں کی وجہ سے ہو رہی ہو۔

سروس ٹھیکوں کے لیے کارکردگی کی سکیورٹی کا تعلق کنٹیک کی کل مالیت کی بجائے ادائیگی کے طریقہ کار سے ہے۔ نئے پی ایم-2020 میں، ترقیاتی ٹھیکوں کے لیے لیکویڈیٹیڈ ڈیمیج (ایل ڈی) کو کم کردیا گیا ہے۔ ڈلیوری کی مدت (ڈی پی) بڑھانے کا طریقہ کار آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ فیصلے تیز رفتاری کے ساتھ کیے جائیں گے۔ بہت سے داخلی طریقہ کار کو مزید آسان بنادیا گیا ہے تاکہ صنعت کو تیز رفتاری کے ساتھ اس عمل میں شامل کیا جائے۔ آپ کو یاد ہوگا کہ ڈی آر ڈی او کا پچھلے خریداری کتابچے میں 2016 میں ترمیم کی گئی تھی۔

اس موقع پر جو افراد  موجود تھے ان میں دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر ستیش ریڈی، سکریٹری (ڈیفنس فائنس) محترمہ گارکی گولیند اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6558      

 



(Release ID: 1666223) Visitor Counter : 205