سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

آئی اے ایچ ای جنرل کونسل نے اے ایچ ای کو عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے لئے وائی ایس ملک کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا

Posted On: 19 OCT 2020 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 اکتوبر 2020: انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرس (آئی اے ایچ ای) کی 56ویں جنرل کونسل کی میٹنگ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقد کی گئی۔ میٹگ کی صدارت کے فرائض سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ انجام دیے گئے۔ میٹنگ میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے سکریٹری اور ڈی ڈی (آر ڈی) اور ایس ایس اور گورننگ کونسل کے اراکین موجود تھے۔

آئی اے ایچ ای کا قیام 1983 میں عمل میں آیا تھا۔ آئی اے ایچ ای داخلے کی سطح / ریفریشر کورس/ تربیت شاہراہ، پل اور سرنگ انجینئرنگ / اورینٹیشن پروگرامس / منیجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرامس / اسٹریٹجک ٹریننگ پروگرامس وغیرہ پر ہائی وے انجینئر اور مرکزی حکومت میں کام کرنے والے پیشہ واران کو تربیت دے رہا ہے۔ یہ اکادمی ریاستی حکومت، مقامی انجمنوں کے اراکین، ٹھیکے دار اور صلاح کار وغیرہ کو بھی تربیت دے رہا ہے۔

شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں میں بہتر تعاون دینے کے لئے آئی اے ایچ ای کی سرگرمیوں میں کافی وسعت اور بہتری لانے کی ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ اس کے مطابق، وزارت نے آئی اے ایچ آئی کو شاہراہ کے شعبے میں عالمی سطح کے اہم اداروں میں تبدیل کرنے کی سفارشیں دینے کے لئے سڑک نقل و حمل اور شاہراہ کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے سابق سکریٹری جناب وائی ایس ملک کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

کونسل نے آئی اے ایچ ای کے دائرہ کار کو تین بڑے امور (1) تربیت، (2) شاہراہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ شعبے میں اپلائڈ ریسرچ اور ڈیولپمنٹ، اور (3) سڑک سلامتی اور ریگولیشن تک وسعت دینے اور آئی اے ایچ او کو شاہراہ کے شعبے میں عالمی معیار کے نمایاں ادارے میں تبدیل کرنے کے لئے مزید ضروری اقدامات کرنے کے لئے کمیٹی کی سفارشات پر غور و خوض کیا۔

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6541

 


(Release ID: 1666034) Visitor Counter : 152