سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی کو ٹی او ٹی بنڈل 3 کے لئے 5011 کروڑ روپئے کے بقدر کا زبردست سرمایہ حاصل ہوا

Posted On: 19 OCT 2020 7:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 اکتوبر 2020: این ایچ اے آئی نے اپنے اولوالعزم ٹول۔ آپریٹ۔ٹرانسفر (ٹی او ٹی) ماڈل کے تحت، میسرز کیوب موبیلٹی انویسٹمنٹ پی ٹی ای لمیٹڈ (کیوب ہائی ویز) کو، اتر پردیش، جھارکھنڈ، بہار اور تمل ناڈو میں 9 ٹول پلازا پر مشتمل ٹی او ٹی 3 بنڈل (566 کلو میٹر طویل) تفویض کیے ہیں اور آج اس کے لئے 5011 کروڑ روپئے کے بقدر کا سرمایہ حاصل کیا ہے۔ یہ تقریب ویڈیوکانفرنسنگ کے توسط سے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ اور این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب ایس ایس سندھو کے زیرصدارت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر این ایچ اے آئی اور میسرز کیوب ہائی ویز کے اراکین بھی موجود تھے۔

یہ رعایت 30 برسوں کے لئے ہے اور رعایت یافتہ اس مدت کے دوران ٹول کو آپریٹ، رکھ رکھاؤ اور ٹول جمع کرنے کا کام انجام دے گا۔ یہ ٹی او ٹی موڈ کے تحت دوسری تفویض ہے۔ 9681.5 کروڑ روپئے کے بقدر کا، 10 ٹول پلازا پر مشتمل 681 کلو میٹر طویل پہلا پروجیکٹ 2018 میں میسرز ایم اے آئی ایف کو تفویض کیا گیا تھا۔ این ایچ اے آئی اپنے پبلک فنڈیڈ پروجیکٹوں کے منیٹائزیشن کے لئے  ٹی او ٹی کے تحت مزید پروجیکٹوں کو تفویض کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

****

م ن۔ ا ب ن

U:6540


(Release ID: 1666025) Visitor Counter : 122