وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم نے ورچوئل وسیلے سے این آئی ٹی راورکیلا میں گولڈن جوبلی بلڈنگ کا افتتاح کیا
Posted On:
19 OCT 2020 7:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 اکتوبر 2020، مرکزی وزیر تعلیم شری رمیش پوکھریال 'نشنک' نے آج ورچوئل وسیلے سے این آئی ٹی راورکیلا (اوڈیشہ) کی نو تعمیر شدہ گولڈن جوبلی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ گولڈن جوبلی بلڈنگ کو انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے کی یادگار کے طور پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ این آئی ٹی راورکیلا ملک کا ایک اہم ادارہ ہے جو ملک کے لیے بہترین دماغ تیار کر رہا ہے۔ یہ عمارت اس کے وقار کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی ٹی رورکیلا جیسے ادارے قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں بہت اہم کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمارت نے آس پاس کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک ہونے کی حیثیت سے بھی راورکیلا شہر کی شان میں اضافہ کیا ہے ، جس پر پورے این آئی ٹی رورکیلا خاندان کو ناز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوبصورت ڈھانچہ واقعی استعاراتی اور جغرافیائی طور پر 'این آئی ٹی راورکیلا کا دل' ہے۔
شری پوکریال نے بتایا کہ یہ عمارت تقریباً 95 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جس کا فنڈ مکمل طور پر وزارت تعلیم نے فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب اوڈیشہ کےراورکیلا کی سب سے بلند عمارت ہے۔ یہ عمارت 7000 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور ہر محکمہ سے غیرجانبدار انہ فاصلے پر ، وسط میں واقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈھانچے کے اعتبار سے عمارت سات منزلوں کے ایک بلاک اور 14 منزلوں کے ٹاور بلاک پر مشتمل ہے۔
شری پوکھریال نے اس عمارت کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت انسٹی ٹیوٹ کے ایک اہم مقصد کی تکمیل کرے گی کہ انتظامی امور میں استعداد کار کو بڑھایا جاسکے اور اس عمل کے ساتھ ٹیکنالوجی کو یکجا کیا جاسکے تاکہ اسے لوگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ دوستانہ بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی جگہیں اور بہتر حفاظت اور سیکیورٹی خصوصیات کا حامل جدید فن تعمیر انسٹی ٹیوٹ کے تمام ملازمین کو ایک بہترین کام کرنے کا تجربہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اسمارٹ عمارت کیمپس کی شان و شوکت میں اضافہ کرے گی ، جو اس عمدگی اور لگن کے جذبے کی عکاس ہے جو ابتداء ہی سے اس انسٹی ٹیوٹ کے فلسفہ کا مرکزی خیال ہے۔
اس عمارت میں عالمی معیار کا کانفرنس سینٹر ہوگا ، وہاں ایک لائبریری ہوگی جو دو منزلوں پر محیط ہوگی ، جو میزانین چھت کے ذریعہ مربوط ہوں گی۔ عمارت میں ہنگامی صورتحال کے لیے فائر سینسرز اور خود کار طریقے سے پانی چھڑکنے والے آلات بھی موجود ہیں۔ موجودہ منصوبے کے مطابق اکیڈمک سیکشن ، امتحان سیکشن ، اسٹیبلشمنٹ سیکشن ، فنانس سیکشن ، خریداری ، اور داخلی آڈٹ ، سابق طلباء اور بین الاقوامی تعلقات ، اسپانسرڈ ریسرچ ، صنعتی کنسلٹنسی ، اور مسلسل تعلیم سیل جیسے دفاتر کو اس عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔ اس عمارت میں ڈائریکٹر کا دفتر ، ڈین کے دفاتر ، رجسٹرار کا دفتر ، بورڈ روم ، اور سینیٹ ہال بھی شامل ہیں۔ عمارت کے اوپری حصے پر ایک دوربین نصب کی جائے گی ۔ شعبہ ارضیات اور فضائی علوم ، طبیعیات اور فلکیات کے شعبوں کے لیے آب و ہوا اور نظام شمسی کے مشاہدات کرنے کی سہولت موجود ہوگی۔ اس بلاک کے بیسمنٹ میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس اور جدید ادارہ جاتی ضرورتوں کی تکمیل کرنے والی 12 لیبارٹریاں ہوں گی جو ہنرمندی کی ترقی اور تربیت کے تقاضوں کو پورا کریں گی۔
**********
م ن۔ ع-ا
U-6535
(Release ID: 1666012)
Visitor Counter : 120