امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے دوران ایم ایس پی آپریشن
7.82 لاکھ کسانوں سے 18 اکتوبر 2020 تک 90.03 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کے ساتھ آسانی سے دھان کی خریداری جاری ہے
18اکتوبر 2020 تک ، 165369 روئی کی گانٹھوں کی خریدا ری کی گئی ہے جس کی مالیت 46697.86 لاکھ روپے ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران خریدی گئی 1245 گانٹھوں کے مقابلے میں خریدی گئی ۔
Posted On:
19 OCT 2020 5:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19 اکتوبر 2020/ حکومت اپنے موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق کاشتکاروں سے اپنے ایم ایس پی پر خریف 21-2020 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے جیسا کہ پچھلے موسموں میں کیا گیا تھا۔ پنجاب ، ہریانہ ، یوپی ، تمل ناڈو ، اتراکھنڈ ، چندی گڑھ ، جموں اور کشمیر اور کیرالہ کے خریداری والے ریاستوں اور ریاستوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 7.82 لاکھ کسانوں سے 18.10.2020 تک 90.03 ایل ایم ٹی سے زیادہ دھان کی خریداری کے ساتھ کے ایم ایس 2020-21 کے لئے چاول کی خریداری آسانی سے جاری ہے۔

مزید یہ کہ18 اکتوبر 2020 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ 761.55 ملین ٹن اڑد اور مونگ دال کی خریداری جس کی مالیت 5.48 کروڑ روپےہے، کی خریداری کی ہے۔ اس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 735 کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اسی طرح، 5089 ملین ٹن کی کوپرا فصل (بارہ ماسی فصل) جس کی قیمت 52.40 کروڑ روپے ہے، کی خریداری کی گئی ہے اور اس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ کوپرا اور اڑد کے سلسلہ میں بیشتر بڑی پیداوار ریاستوں میں نرخیں ایم ایس پی سے بالاتر ہیں۔ متعلقہ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں، متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ طے شدہ تاریخ کے مطابق خریف دالوں اور تلہن کے آنے کی بنیاد پر خریداری شروع کرنے کے لئے انتظامات کررہی ہیں۔

ریاستوں کے ذریعہ دی گئی تجاویز کی بنیاد پر تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اترپردیش اور آندھراپردیش کے لئے خریف مارکٹنگ سیزن، 2020 کے لئے تلہن اور دالوں کی خریداری کی منظوری پرائس سپورٹ اسکیم، (پی ایس ایس) کے تحت منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1.23 ایل ایم ٹی کوپرا (بارہ ماسی فصل) کی بھی آندھراپردیش ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں سے خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے پی ایس ایس کے تحت تلہنوں او ر کوپرہ کی خریداری کی منظوری بھی دی جائے گی۔ تاکہ ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری براہ راست رجسٹرڈ کا شتکاروں سے سال 21-2020 کے لئے مطلع شدہ ایم ایس پی پر کی جاسکتی ہے۔ اگرچہ ریاست کی اعلان شدہ خریدار ایجنسیوں سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں باضابطہ کٹائی کی مدت کے دوران مارکیٹ کی شرح ایم ایس پی سے کم ہوجاتی ہے۔
شمالی ریاستوں یعنی پنجاب، ہریانہ، راجستھان میں ایم ایس پی کے تحت کپاس کی خریداری کا کام آسانی سے جاری ہے۔ 18 اکتوبر 2020 تک 46697.86 لاکھ روپے کی مالیت کی 165369 روئی کی گانٹھوں کی خریداری کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے دوران 1245گانٹھوں کی خریداری کی گئی۔
م ن۔ ش ت۔ج
Uno-6528
(Release ID: 1666005)
Visitor Counter : 111