وزارت دفاع

مالا بار 2020 بحریہ مشق

Posted On: 19 OCT 2020 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19 اکتوبر  2020/         1992  میں دو طرفہ ہندستانی بحریہ-امریکی مشقوں کی شکل میں بحریہ  مشقوں کی مالا بار  سریز (سلسلہ)  شروع ہوا ۔  جاپان  2015 میں بحریہ مشقوں میں شامل ہوا۔ یہ سالانہ مشق  2018 میں فلپین کے ساحل سمندر میں گوآم کے ساحل پر، 2019  میں جاپان  کے ساحل سے دور اور اس سال بعد میں   خلیج بنگال اور بحر عرب  میں منعقد  ہونے کی امید ہے۔

جیسا کہ ہندستان سمندری سلامتی میدان دیگر ممالک کے ساتھ تعاون  بڑھانے کی کوشش کررہا ہے اور آسٹریلیا  کے ساتھ بڑھتے ہوئے سلامتی تعاون کی روشنی میں ، مالا بار 2020 میں آسٹریلیائی حصے داری کے لئے پرامید ہے،۔

اس سال اس مشق کو سمندر  میں غیر رابطہ خاکے کے طور پر منصوبہ بند  کیا جارہا ہے ۔ مشق  میں حصہ لینے والے ممالک کے  بحریہ کے درمیان  اشتراک اور تال میل کو مضبوط کیا جائے گا۔

مالا بار 2020  مشق میں حصہ لینے والے سمندری علاقے کی حفاظت اور سلامتی کو بڑھانے میں مصروف ہیں۔ و ہ اجتماعی  طور پر آزاد  کھلے اور جامع  انڈو-پیسفک  کی حمایت کرتےہیں اور ایک ضابطے پر مبنی  بین الاقوامی نظام کے لئے عہد بستہ ہیں۔

*********

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-6527


(Release ID: 1665991) Visitor Counter : 281