سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ملک گیر سائنس وٹکنالوجی بنیادی ڈھانچے کی سہولتیں، صنعت اور اسٹارٹ اپس کے لئے قابل رسائی ہوں گی


 تشکیل نو سے انہیں تحقیق وترقی، ٹکنالوجی اور پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری تجربات اور ٹسٹ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور انٹر-ڈسیپلینری تحقیق کو بڑھاوا ملے گا

فی الحال ڈی ایس ٹی بھی سائنس وٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل ومؤثر استعمال، رکھ رکھاؤ، اسکل جنریشن شیئرنگ اور اس کو نمٹانے کے لئے بہترین طور طریقوں پر ایک پالیسی وضع کررہا ہے: پروفیسر آشوتوش شرما

Posted On: 17 OCT 2020 4:18PM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ اور صنعتوں کو جلد ہی پورے ملک میں پھیلے ہوئے مختلف اداروں، یونیورسٹیوں اورکالجوں میں آلات اور ایس اینڈ ٹی بنیادی ڈھانچے تک رسائی حاصل ہوگی، جس کی انہیں اپنے آر اینڈ ڈی ٹکنالوجی اور پیداوار بڑھانے کے تجربو ں اور استعمال کے لئے ضرورت ہے۔

ڈی ایس ٹی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سائنس وٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اپنے فنڈ (ایف آئی ایس ٹی) کے پروگرام کی تشکیل نو کررہی ہے، جس کے تحت یہ یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریس اور تحقیق کے لئے بنیادی ڈھانچے نیٹ ورک کے قیام کو بڑھاوا دینے کا حمایت کرتا ہے اور اسٹارٹ اپ اور صنعت کی اعلیٰ سطح ایس اینڈ ٹی بنیادی ڈھانچہ ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ ایف آئی ایس ٹی کےصلاح کار بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر سنجے نے کہا کہ زبردست طور پر کامیاب ایف آئی ایس ٹی پروگرام کو اب اتم نربھر بھارت کے مقصد کی طرف رخ کرنے کے لئے اس میں تبدیلی کرکے اس میں نیا پن لاکر ایف آئی ایس ٹی 0-2 لایا جائے گا تاکہ نہ صرف تجرباتی کام کے لئے تحقیق وترقی کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جاسکے بلکہ تھیورٹیکل کام، نظریات اور صنعت کاری کو بھی پورا کیا جاسکے یہ ایف آئی ایس ٹی 0-2 کے لئے ایک پیراڈیگم تیار کرے گا۔

سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا کہ ملک میں سائنس وٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں زبردست سرمایہ کاری کی گنجائش ہے جو ملک میں ہر سال دسیوں ہزار کروڑ روپے میں چل رہی ہیں، جو آسانی سے استعمال کے ساتھ مؤثر  اور شفاف اور طریقوں کے ایک دوسرے تبادلے کے ساتھ کئی گنا قیمت لائے گا۔

......................

          م ن، ح ا، ع ر

18-10-2020

U-6509


(Release ID: 1665776) Visitor Counter : 194