نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسیلینس کے تحت سات مزید ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کھیل سہولتوں کے اپ گریڈیشن کے لئے منتخب کیا گیا

Posted On: 17 OCT 2020 2:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 18 اکتوبر 2020 / کھیلوں کی وزارت نے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت کل 9 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کھیل مراکز کو کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف آف ایکسی لینس (کے آئی ایس سی ای) کے طور پر اپ گریڈ کیا ہے۔ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، چندی گڑھ، گوا، ہریانہ، ہماچل پردیش، پڈوچیری، تریپورہ اور جموں اور کشمیر شامل ہیں۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے اس فیصلے کے بارے میں کہا کہ '' حکومت دو طرفہ اپروچ کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے جس میں ایک طرف زمینی سطح کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنا اور دوسری طرف کھیل ایکسی لینس کے لئے سہولتیں بنانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ کے آئی ایس سی ای میں عالمی سطح کی سہولتیں ہوں گی جہاں پورے ملک کے بہترین کھیل صلاحیتوں کو ہندستان کے اولمپک خوابوں کو آگے بڑھانے کے لئے تربیت دی جائے گی''۔

ان مراکز نے اپنی پچھلی کارکردگیوں، ریاست میں بنیادی ڈھانچے کے معیار، مینجمنٹ اور کھیل ثقافت کی بنیاد پر کٹوتی کی ہے۔ اس سال کے اوائل میں وزارت نے کل 14 مراکز کی کے آئی ایس سی ای کے طور پر اپ گریڈ کرنے کے لئے نشاندہی کی تھی۔ کل ملا کر اب 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 24 کے آئی ایس سی ای ہیں۔ ان مراکز کو کھیل سازو سامان، اعلی کارکردگی منیجرز، کوچ، کھیل سائنسداں، تکینکی مدد میں فرق کو کم کرنے کے طور پر مدد فراہم کی جائے گی۔

کھیلوں کی سہولیات کا انتخاب ہر ریاستاور مرکز کے زیر انتظام خطہ کے ذریعہ کیا گیا تھا جنہیں ان کے یا ان کی ایجنسیوں یا کسی بھی اہل ایجنسیوں کے ساتھ دستیاب کھیلوں کے بہترین بنیادی ڈھانچہ کی شناخت کرنے کے لئے کہا گیا تھاجنہیں عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات میں تیارکیا جا سکے۔

تازہ ترین کے آئی ایس سی ای میں شامل ہیں۔

آندھرا پردیش - ڈاکٹر وائی ایس آر اسپورٹس اسکول ، وائی ایس آر ڈسٹرکٹ ، کڈپا، چندی گڑھ۔ ہاکی اسٹیڈیم ، سیکٹر۔ 42چھتیس گڑھ۔ راجیہکھیل پرشیکشنکیندر ، بلاس پور گوا۔ ایس اے جی اسپورٹس کمپلیکس ، کیمپل ، پناجی ہریانہ ۔موتی لال نہرو اسکول آف اسپورٹس ، رائے ، سونی پت ہماچل پردیش۔ انڈور اسٹیڈیم لوہنو اسپورٹس کمپلیکس ، بلاس پور، پڈوچیری۔ راجیو گاندھی اسکول آف اسپورٹس ، اپالم، تریپورہ۔ دسرتھ دیو اسٹیٹ اسپورٹس کمپلیکس ، بدرگھاٹ ، اگرتلا، جموں وکشمیر۔

 

ایم اے اسٹیڈیم ، فینسنگ اکیڈمی ، جموں  جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل واٹر اسپورٹس اکیڈمی ، سری نگر حال میں کے آئی ایس سی ای کے ساتھ ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام خطے ریاستیں - آسام، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، میگھالیہ ، سکم ، کرناٹک ، اوڈیشہ ، کیرالہ ، تلنگانہ ، اروناچل پردیش ، منی پور ، میزورم ، ناگالینڈ ، آندھرا پردیش ، چھتیس گڑھ ، چندی گڑھ ، گوا ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، تریپورہ مرکز کے زیر انتظام خطے۔ دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو ، پڈوچیری ، جموں و کشمیر ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

س ح۔ م ن۔ م ف

18٫10٫2020

UN : 6505

 


(Release ID: 1665748) Visitor Counter : 168