امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خریف مارکیٹنگ سیزن 21۔2020 کے دوران ایم ایس پی آپریشن

Posted On: 18 OCT 2020 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی 18 اکتوبر 2020 / خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 2020-21 کی آمد پہلے ہی شروع ہوچکی ہے اور حکومت اپنے موجودہ ایم ایس پی اسکیموں کے مطابق سابقہ سیزنوں کی طرح اپنے ایم ایس پی پر خریف 2020-21 فصلوں کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں،پنجاب ، ہریانہ ، یوپی ، تمل ناڈو، اتراکھنڈ ، چندی گڑھ ، کیرالہ اور جموں وکشمیر میں کے ایم ایس 2020-21 کے لئے دھان کی خریداری آسانی سے جاری ہے جس میں 7.38 لاکھ کسانوں سے 17.10.2020 تک 84.46 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کیگئی ہے۔

مزیدیہ کہ ریاستوں کی طرف سے دی گئی تجویز کی بنیاد پر تمل ناڈو ، کرناٹک ، مہاراشٹر ، تلنگانہ ، گجرات ، ہریانہ ، اتر پردیش ، اوڈیشہ ، راجستھان اور آندھرا پردیش جیسی ریاستوں کے لئے خریف مارکیٹنگ سیزن 2020 کے لئے پرائس سپورٹ اسکیم کے تحت (پی ایس ایس) 41.67 لاکھ میٹرک ٹن دالوں اور تلہن کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ ریاست آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے لئے

1.23لاکھ میٹرک ٹن کوپرا (بارہ مہینے کی فصل) کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے پی ایس ایس کے تحت دالوں، تلہن اور کوپرا کی خریداری کی تجاویز موصول ہونے پر منظوری دی جائے گی تاکہ اندراج شدہ کسانوں سے براہ راست طور پر سال 2020-21 کے لئے مشتہر شدہ ایم ایس پی پر ان فصلوں کے ایف اے کیو گریڈ کی خریداری کی جا سکے۔

حکومت نے اپنے نوڈل ایجنسیوں کے توسط سے 17 اکتوبر 2020 تک 5 اعشاریہ 21 کروڑ کی ایم ایس پی ویلیو والے  723.79 میٹرک ٹن مونگ اور ارد کی خریداری کی ہے جس سے تمل ناڈو، مہاراشٹر اور ہریانہ کے 681 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ اسی طرح سے 52.40کروڑ کی ایم ایس پی ویلیو والے 5089 میٹرک ٹن کوپرا (بارہ مہینے کی فصل) کی خریداری کی گئی ہے جس سے کرناٹک اور تمل ناڈو کے 3961 کسانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

خریف مارکیٹنگ سیزن 2020-21 کے دوران بیجکپاس (کپاس) کی خریداری کا آغاز 1 اکتوبر ، 2020 سے ہوا ہے اور مجموعی خریداری 17 اکتوبر 2020 تک کاٹن کارپوریشن آف انڈیا کے ذریعہ ایم ایس پی کے تحت 165369 گانٹھوں تک پہنچ چکی ہے جس سے 32994 کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

س ح۔ م ن۔ م ف

18٫10٫2020

UN : 6503



(Release ID: 1665745) Visitor Counter : 103