ارضیاتی سائنس کی وزارت

مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب سے لگنے والے علاقوں میں ہوا  کاکم گہرا دباؤ بن رہا ہے


اگلے 24 گھنٹے کے دوران اس کے مزید مغربی شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا قوی امکان ہے اور یہ مشرقی وسطی اور آس پاس کے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر مرکوز رہنے کا امکان ہے

سمندر میں تیز لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے

Posted On: 17 OCT 2020 10:44AM by PIB Delhi

ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے سمندر طوفان کی آگاہی کرنے والے ڈویژن کے مطابق مشرقی وسطحی اور جنوبی گجرات ساحل کے  قریب کے شمال مشرقی بحرہ عرب اور شمال مغرب پر گہرا ہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے اور یہ مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا ہے۔ یہ 17 اکتوبر 2020 کو بھارتی وقت کے مطابق 05:30 بجے مشرقی وسطی اور آس پاس کے شمال مشرقی بحرہ عرب پر مرکوز تھا۔

 کافی توقع ہے کہ یہ مزید مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھ جائے اور اگلے 12 گھنٹے کے دوران یہ مشرقی وسطی اور آس پاس کے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر پاس کے علاقوں میں مرکوز ہے۔

وارننگ:

پانی کی بوچھاڑ:

اگلے 24 گھنٹے کے دوران سوراشٹر کے ساحلی ضلعوں میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔

تیز ہوا کی وارننگ:

اگلے 12 گھنٹے کے دوران مشرقی وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب سے لگنے والے علاقوں میں 40-50 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیزہواؤں کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار تک جاسکتی ہے۔

اگلے 24 گھنٹے کے دوران جنوبی گجرات اور شمالی مہاراشٹر کے ساحلوں پر 35-25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے، جس کی رفتار بڑھ کر 35-45 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار جاسکتی ہے۔

سمندر کی صورتحال:

17اکتوبر کو مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے لگنے والے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں اور 18 اکتوبر کو وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب، جنوبی گجرات اور شمالی مہاراشٹر میں 17 اکتوبر کو سمندر میں تیز لہر بھی اٹھ سکتی ہیں۔

ماہی گیروں کو وارننگ:

ماہی گیروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ 17اکتوبر کو مشرق وسطی اور شمال مشرقی بحیرہ عرب میں اور 18 اکتوبر کو وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب میں نہ جائیں۔


http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M9N7.jpg

 

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YRA4.png

************

م ن، ح ا، ع ر

18-10-2020

U-6511



(Release ID: 1665744) Visitor Counter : 126