وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے عالمی بینک کی ترقیاتی کمیٹی کے مکمل اجلاس کی 102 ویں میٹنگ میں شرکت کی

Posted On: 16 OCT 2020 7:57PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عالمی بینک کی ترقیاتی کمیٹی کے مکمل اجلاس کی 102 ویں میٹنگ میں شرکت کی۔ اس میٹنگ کے ایجنڈے میں اہم معاملوں میں زندگی کی حفاظت کے لئے آگے بڑھنا، اثر بڑھانا اور پٹری پر واپس لوٹنا۔ کووڈ-19 بحران پر عالمی بینک گروپ کا ردعمل اور اپ ڈیٹ مشترکہ آئی ایم ایف، ڈبلیو بی ایف اسٹاف نوٹ، قرض سروس سیشن پہل کا نفاذ اور توسیع رہے۔

اس اجلاس میں اپنے خطاب میں محترمہ نرملا سیتارمن نےکہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا کا اثر جو اپریل میں ہماری آخری میٹنگ سے پہلے شروع ہوئی تھی آج تک کی تاریخ تک ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملکوں میں جاری ہے اور کئی سالوں کی انتھک کوشش کے بعد غریبی کی سطح میں کمی لانے کے جو فائدے حاصل ہوئے تھے، ان کو گنوا دینےکا بہت بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔حکومت ہند نے عالمی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اور اس کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو ختم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RMZX.jpg

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کو براہ راست نقدی منتقل کرنے اور خوراک کی یقینی فراہمی کے اقدامات کے لئے 23 ارب ڈالر کی پہلی ترغیبی رقم اور پیکیج کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے کئے گئے اتم نربھر بھارت بنانے کی اپیل کی بنیاد پر 271 ارب ڈالر کا مخصوص اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا گیا تھا جو ہندوستان کی ڈی جی پی کا 10 فیصد کے برابر ہے۔ کاروبار کو راحت دینے، 44 مزدوروں سے متعلق مرکزی قوانین کو آسان بنانے، کانفرنس کرنے اور بہتر بنانے کے توسط سے مزدور والے علاقے میں بڑے سدھار لانے، راشن کارڈوں کی نیشنل پورٹ ایبلیٹی کے ذریعے سے مائیگرینٹ مزدوروں کو بااثر سماجی تحفظ فراہم کرانے کا اعلان کیاگیا ہے۔ دیہی سیکٹر کو نبارڈ کے ذریعے از سر نو مالی امداد فراہم کرکے تعاون فراہم کیاگیا ہے۔زرعی سیکٹر میں 27.13 ارب ڈالر کی اضافہ نقدی لگانے اور قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم کے لئے الاٹ نیٹ بڑھا کر امداد فراہم کی گئی ہے۔

محترمہ سیتارمن نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر سرکار نے صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کے لئے 2.03 ارب ڈالر کی رقم دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ عالمی برادری کا ذمہ دار ممبر ہونے کے ناطے بھارت اپنے تجربے شیئر کرتے ہوئے اور پڑوسی پہلے کی اپنی پالیسی کے تحت جنوبی ایشیا خطے میں اہم رول نبھانےکو تیار ہے۔

خزانہ کی وزیر نے کہا کہ اجتماعی کارروائی اس عالمی وبا سے بااثر طور سے نمٹنے کی کنجی ہے اور انہوں نےمالی سال 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں مضبوط کارکردگی کا خیر مقدم کیا، جہاں عالمی بینک گروپ نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے 45 ارب ڈالر دینے کا عہد کیا ہے۔

..............

                                                                                                          م ن، ح ا، ع ر

U-6491



(Release ID: 1665705) Visitor Counter : 173