نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

ایس اے آئی لکھنئو میں جاری خواتین کشتی کیمپ میں حفظان صحت اور تحفظ کے تفصیلی معیارات کو اپنایا گیا ہے

Posted On: 16 OCT 2020 6:01PM by PIB Delhi

ہندستانی خواتین کشتی ٹیم کے لئے قومی کیمپ 10 اکتوبر سے ایس اے آئی لکھنئو میں شروع ہوا۔ اس سال مارچ میں کورونا وائرس لاک ڈاون نافذ ہونے کے بعد سے خواتین پہلوانوں کے لئے یہ پہلا تربیتی کیمپ ہے۔ کھلاڑی لکھنئو آ گئے ہیں اور وہ اپنی انفرادی تربیت شروع کرنے سے پہلے سات دنوں تک کوارنٹین میں رہیں گے۔ کیمپ 10 اکتوبر سے 31 دسمبر تک متعین ہے اور اس میں 16 پہلوان اور 4 معاون اہلکار شامل ہوں گے۔ کیمپ میں حصہ لینے والے ایس اے آئی، لکھنئو کی رہائشی سہولتوں میں رہیں گے۔

پہلوانوں کو تربیت دینے اور ایتھلیٹوں، خدمت فراہم کرنے والوں اور آفس وزیٹرس کے لئے ایس اے آئی، لکھنئو احاطے کو بائیو۔ ببل بنایا گیا ہے اور اس کے لئے حفاظتی احتیاط برتی جا رہی ہے تاکہ کووڈ۔ 19 کے انجانے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ اس کے لئے گرین زون، ایلو زون اور ریڈ زون کے طور پر کلر کوڈنگ کی گئی ہے۔ حفاظتی پروٹوکول بنائے رکھنے کے لئے علامات کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبھی وزیٹرس کی جانچ کی جائے گی۔

خواتین کی کشتی ٹیم کے چیف کوچ جناب کلدیپ ملک نے کہا '' کشتی بھارت میں ایک اہم کھیل ہے اور اسے کسی بھی وقت شروع کیا جانا تھا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاط کے سبب ٹریننگ کے پہلے ہفتے میں ہم سماجی دوری بنائے رکھیں گے اور اس کے بعد ہم باقاعدہ تربیت شروع کریں گے۔ اتوار تک سبھی کو کووڈ کی رپورٹ مل جائے گی اور امید ہے کہ یہ منفی آئے گی۔ اس لئے ہمیں یقین ہے کہ باقاعدہ ٹریننگ شروع ہو جائے گی''۔ جناب ملک نے آگے کہا کہ دسمبر میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں انہیں امید ہے کہ بھارت اپنے بہترین میڈل کے ساتھ واپس آئے گا۔

کیمپ میں حصہ لینے والوں کے لئے ٹھہرنے کا انتظام ایلیٹ ہاسٹل میں کیا گیا ہے جہاں سبھی سہولتیں اور تحفظ کے انتظام ہیں۔ ایتھلیٹوں کی باقاعدہ نگرانی کے لئے ان کے درجہ حرارت اور آکسیجن سطح کی رپورٹ کی جا رہی ہے۔

2018 عالمی چیمپئن شپ کی کانسہ میڈل فاتح اور 2019 کی ارجن ایوارڈ پانے والی پوجا ڈھانڈا نے کہا '' کمرے میں سہولتیں بہت اچھی ہیں اور ہمیں سب کچھ فراہم کیا گیا ہے۔ ہم حقیقت میں تجربہ کرتے ہیں کہ ہم قومی کیمپ میں ہیں۔ ہمیں اپنے کھانا اور مینو کے بارے میں صبح میں روزانہ اپڈیٹ مل رہے ہیں۔ سب کچھ بہت ہی اچھا اور منظم ہے اور یہاں کا کھانا بہت اچھا ہے''۔

احاطے میں کھانے کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے تاکہ یہ بغیر کسی رابطہ کے ایتھلیٹوں اور معاون اہلکاروں تک پہنچ سکے۔ گرین زون میں پہنچ والے سبھی اہلکاروں کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ کھانا تیار کرنے اور اس کا رکھ رکھاو کرنے والے لوگ احاطے میں ہی رہتے ہیں۔

بھارت نے اب تک خواتین کے 53 کلوگرام کے زمرے میں ونیش فوگٹ کے توسط سے خواتین کی کشتی کے لئے ایک اولمپک کوٹا جیتا ہے۔ اگلے سال دو اور کوالفکیشن ٹورنامنٹ۔ ایشین کوالفکیشن ٹورنامنٹ اور ورلڈ کوالفکیشن ٹورنامنٹ ہونے والے ہیں جہاں ہندستان کو باقی پانچ خواتین کشتی مقابلوں میں اولمپک کوٹا جیتنے کا موقع ملے گا۔

...............................................................

 

م ن، ن ا، م ف

U-6484



(Release ID: 1665615) Visitor Counter : 122