نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کرن رجیجو کا وائی 20 عالمی سربراہ اجلاس سے خطاب، کہا۔ نوجوانوں کو کووڈ چیلنج سے لڑنے کے لئے ترغیب دینا وقت کی ضرورت

Posted On: 16 OCT 2020 5:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی17،اکتوبر2020

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 15 اکتوبر 2020 کو وائی 20 عالمی سربراہ اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کی۔ اجلاس کا مقصد دنیا بھر میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ملکوں کے درمیان خیالات اور بات چیت کا تبادلہ کرنا ہے۔

جناب رجیجو نوجوانوں کے لئے کووڈ کے بعد کے مواقع پر تبادلہ خیال کے لئے ایک پینل میں شامل تھے جس میں ان کے ساتھ سینیٹر میٹیو رینجی، سابق وزیر اعظم، اٹلی، ڈاکٹر فلیویو سنسکلچی، سربراہ ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ پالیسیز اینڈ یونیورسل سیوک سروس، پریسیڈنسی آف دی کونسل آف منسٹرز (اٹلی)، ایچ۔ ای الون تان، وزیر مملکت، وزارت برائے کمیونٹی، ثقافت اور نوجوانوں اور وزارت برائے تجارت و صنعت (سنگاپور) تھے۔ اس سال کے وائی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی سعودی عرب نے کی تھی۔

سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب رجیجو نے دنیا بھر میں کووڈ۔ 19 وبائی مرض سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کو ترغیب دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ہندوستان کے تجربے کو ساجھا کرتے ہوئے جناب رجیجو نے کہا ، "ایک بڑی نوجوان آبادی والے ملک کی حیثیت سے ہندوستان نے کووڈ وبائی مرض کے دوران اپنے نوجوانوں کو فعال طور پر مصروف رکھا ہے ، نوجوانوں کے امور کی وزارت کے 6.5 ملین سے زیادہ نوجوان رضاکاروں کے ساتھ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ کووڈ نے ہمارے سامنے زبردست چیلنجز کھڑے کئے ہیں اور یہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو رضاکارانہ کام میں مصروف ہونا چاہئے اور اگلے چند مہینوں میں ہندوستان میں تقریبا 10 ملین رضاکار ہوں گے جو کووڈ کے بعد کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مزید کام کریں گے''۔

جناب رجیجو نے کووڈ کے بعد کی دنیا میں خود انحصار ہونے کی ضرورت پر بھی زور دیا ایک ایسی پالیسی جو وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہندوستان میں اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں میں دنیا کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور نقصان کی حد بہت زیادہ رہی ہے۔ تاہم ، اب وقت آگیا ہے کہ ہم آگے کی طرف دیکھیں اور اپنے آپ میں نئی توانائی لائیں۔ مثبت ذہنیت رکھنا ضروری ہے۔ ہندوستان میں  بڑے پیمانے پر معاشی پیکیجوں کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ نوجوان خود انحصار یا آتم نربھر بن سکیں اور معاشی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ اس وقت جسمانی طور پر اور  ذہنی طور پر فٹ ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ کی تشہیر ملک بھر میں کی جا رہی ہے اور اب وہ عوامی تحریک بن چکی ہے۔ فٹ انڈیا موومنٹ نے ہمارے شہریوں کو ذہنی طور پر مصروف رکھنے اور جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے لئے ایک عظیم ذریعہ کے طور پر کام کیا ہے۔ جناب رجیجو نے کہا کہ ایک طرف جسمانی اور ذہنی صحت کو مضبوط بنانے اور دوسری طرف مالی تحفظ سے متعلق دو جہتی اپروچ ان مشکل اوقات میں نوجوانوں کے بااختیار ہونے کو یقینی بناسکتی ہے۔

...............................................................

 م ن، ن ا، م ف

U-6483



(Release ID: 1665612) Visitor Counter : 100