سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈی ایس ٹی اور سی ایس آئی آر کے خود مختار اداروں کے سربراہان / ڈائریکٹرز کے ساتھ کووڈ مناسب رویہ سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی
آنے والے تہوار کے موسم اور موسم سرما کی وجہ سے اگلے ڈھائی مہینے کورونا کے خلاف ہماری لڑائی میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔ جب تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہو جاتی اس وقت تک سوشل ویکسین پر عمل کریں: ڈاکٹر ہرش وردھن
Posted On:
16 OCT 2020 6:25PM by PIB Delhi
نئی دہلی17،اکتوبر2020
سائنس اور ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس اور صحت اور کنبہ بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج محکمہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور سی ایس آئی آر کے تحت خودمختار اداروں کے سربراہان / ڈائریکٹرز کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یہاں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں مناسب رویے پر ' جن آندولن' کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے وبائی مرض کے خلاف ملک کی اجتماعی لڑائی میں آنے والے مہینوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ، "اب ہم کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی کے دسویں مہینے میں داخل ہورہے ہیں۔ یہ 8 جنوری کی بات ہے جب ہم نے ماہرین کے گروپ کی اپنی پہلی میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد سے سفر مشکل رہا ہے۔ لیکن آج ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے کووڈ کے خلاف اپنی لڑائی کے لئے اہم انفراسٹرکچر قائم کیے ہیں۔ انہوں نے تمام کووڈ جانبازوں کی انتھک کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سلام پیش کیا اور ان جانبازوں کی موت پر غم کا اظہار کیا جنہوں نے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔
وزیر موصوف نے تمام سائنس دانوں کے ذریعہ اپنی ذمہ داری سے آگے جا کر کئے گئے عظیم کام کی ستائش کی اور کہا کہ آج دنیا میں ویکسین کے 9 امیدوار ہیں جو ترقی کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا ، ہندوستان میں ویکسین کے 3 امیدوار بہتر طریقے سے ڈیولپ ہو رہے ہیں۔ ان میں سے ایک ایڈوانسڈ مرحلہ۔ 111 طبی ٹرائل اور دوسرا مرحلہ۔ 11 ٹرائل میں ہیں۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ کووڈ کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کووڈ 19 سے نمٹنے میں لوگوں کی لاپرواہی کے خلاف متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ " آنے والے موسم سرما اور تہوار کے موسم کی وجہ سے اگلے ڈھائی ماہ ہمارے لئے کورونا کے خلاف لڑائی میں بہت اہم ثابت ہوں گے۔ یہ ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہماری بیداری کو کم نہ ہونے دیں اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوویڈ مناسب رویے پر عمل کریں۔
رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شروع کی جانے والی ’’ جن آندولن ‘‘ کے حصے کے طور پر وزیر اعظم کی واضح اپیل پر عمل کرنے کی گزارش کرتے ہوئے لوگوں سے کووڈ مناسب سلوک پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا ، “وائرس نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ لیکن کورونا وائرس کی بڑی حد تک روک تھام کے لئے آسان احتیاطی تدابیر موثر ہیں۔ خاص طور پر عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا اور ہاتھ اور تنفس کے آداب پر عمل کرنا سماجی ویکسین کے بنیادی اصول ہیں۔
کووڈ۔ 19 کے خلاف بھارت کی لڑائی کے بارے میں ، ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا "ہندوستان کووڈ کے علاج میں مسلسل نئے سنگ میل ریکارڈ کررہا ہے۔ ہماری بازیابی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور اموات سب سے کم ہیں۔ فعال کیسوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے''۔
...............................................................
م ن، ن ا، م ف
U-6486
(Release ID: 1665608)
Visitor Counter : 186