شہری ہوابازی کی وزارت

این سی آر ٹی سی کو ڈرون کے استعمال کی اجازت حاصل ہوئی


دہلی ۔ میرٹھ آر آر ٹی ایس کے لئے، جی آئی ایس نقشہ بندی کرنے کی، شرائط پر مبنی چھوٹ حاصل ہوئی

Posted On: 16 OCT 2020 5:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 اکتوبر 2020: شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) اور شہری ہوابازی کے ڈائرکٹریٹ جنرل (ڈی جی سی اے)  نے دہلی ۔ میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) کے لئے ویب پر مبنی جغرافیائی اطلاعاتی نظام (جی آئی ایس) پلیٹ فارم کی نقشہ بندی اور نفاذ کے لئے ڈاٹا حصولیابی کے لئے ریموٹلی پائلیٹڈ ایئرکرافٹ سسٹم (آر پی اے ایس) کی تعیناتی کے لئے قومی راجدھانی خطہ نقل و حمل کارپوریشن (این سی آر ٹی سی) کو شرائط پر مبنی چھوٹ دی ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت کے جوانٹ سکریٹری جناب امبر دوبے نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ، ’’ڈرون نگرانی کی منظوری حاصل کرنے کے لئے مبارکباد۔ اس سے مؤثر ہوائی نگرانی اور پروجیکٹ منصوبہ بندی میں مدد ملے گی۔ یہ منظوریاں شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ بڑے فوائد حاصل کرنے کے لئے ڈرون کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے ہم آہنگ ہے۔‘‘

شرائط پر مبنی چھوٹ 31 دسمبر 2020 تک یا ڈجیٹل اسکائی پلیٹ فارم کے پوری طرح سے عمل میں آجانے کے تک، جو بھی پہلے ہو، نافذالعمل رہے گی۔

ریموٹلی پائیلیٹڈ ایئرکرافٹ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے دہلی ۔ میرٹھ آر آر ٹی ایس گلیارے کے لیے ویب پر مبنی جی آئی ایس پلیٹ فارم کی نقشہ بندی اور نفاذ کے لئے ڈاٹا حصولیابی کے لئے این سی آر ٹی سی کی شرطیں اور حدود مندرجہ ذیل ہیں:

  1. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی کو سی اے آر سیکشن 3، سیریز x، حصہ I، کی متعلقہ شرائط سے چھوٹ شہری ہوابازی کی وزارت کے ذریعہ ایئرکرافٹ قواعد، 1937 کے قواعد 15 اے سے چھوٹ کے طابع ہے۔
  1. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی ریموٹلی پائلیٹڈ ایئر کرافٹ سسٹم (آر پی اے ایس) کے آپریشن سے قبل (a) علاقائی اتھارٹی (b) وزارت دفاع (c) وزارت داخلہ (d) فضائیہ سے فضائی دفاعی منظوری اور (e) ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) سے ضروری منظوری حاصل کرنی ہوگی۔
  2. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی صرف آر پی اے ایس کو آپریٹ کرے گی جسے رضاکارانہ طور پر حکومت ہند کو دکھایا گیا ہے اور ایک درست ڈرون اکنالجمنٹ نمبر (ڈی اے این) (یعنی اسپائیڈیکس۔600 کے لئے ڈی آئی ڈی اے او او یو 2 یو) جاری کیا گیا ہے۔
  1. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی فلائٹ اسٹینڈرس ڈائرکٹوریٹ (ایف ایس ڈی)، ڈی جی سی اے کو آپریشن کے امکان پر ایک جامع اختصار اور ایس او پی کی کاپی پیش کرے گی۔ ریموٹلی پائلیٹڈ ایئرکرافٹ سسٹم (آر پی اے ایس) کا آپریشن صرف ایس او پی جانچ / منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔
  1. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی ڈی جی سی اے کے ڈائرکٹوریٹ آف ریگولیشن اینڈ انفارمیشن  سے ہوائی فوٹو، اگر قابل اطلاق ہو، کے تعلق سے ضروری اجازت حاصل کرے گی۔
  2. فوٹوگراف / ویڈیو گراف، اگر آر پی اے ایس کے ذریعہ لیے گئے ہیں تو صرف میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی کے ذریعہ استعمال میں لائے جائیں گے۔ میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی آر پی اے ایس اور آر پی اے ایس کے ذریعہ جمع کیے گئے ڈاٹا کی حفاظت کے لئے ذمہ دار ہوں گے۔
  3. آر پی اے ایس کا آپریشن ویزوَل لائن آف سائٹ (وی ایل او ایس) میں، دن کے دوران کیے جانے والے آپریشنوں (طلوع آفتاب سے غروب آفتاب)  تک محدود رہے گا۔
  4. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی ان آپریشنوں سے پیدا شدہ کسی قانونی معاملے یا کسی دیگر مسئلے کے لئے ڈی جی سی اے سے معاوضہ حاصل کرے گی۔
  5. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ آر پی اے ایس کام کاج کی حالت میں ہو اور وہ مشین کی خرابی / ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہونے والے کسی حادثے کی ذمہ دار ہوگی۔
  6. مشین کی زد میں آنے کی وجہ سے کسی فرد کے زخمی ہونے کی صورت میں میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی طبی قانونی مسائل کے لئے ذمہ دار ہوگی۔
  7. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی کے پاس آر پی اے ایس کے آپریشن کے دوران پیش آنے والے حادثے / واقعے سے تھرڈ پارٹی کو ہونے والے نقصان پر احاطہ کرنے کے لئے بیمہ احاطہ کا مناسب انتظام ہوگا۔
  8. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ کسی بھی صورت میں آر پی اے کا استعمال کیے جانے کے دوران نقصان دہ چیزوں یا متغیر پے لوڈ کا استعمال نہ کیا جائے۔
  9. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی عام لوگوں کی ملکیت، آپریٹر، وغیرہ کی حفاظت، سلامتی اور رازداری کو یقینی بنائے گی۔ اس کے علاوہ، کسی حادثے کی صورت میں ڈی جی سی اے کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا۔
  10. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی متعلقہ وزارتوں/ انتظامیہ کی منظوری کے بغیر سی اے آر سیکشن 3، سیریز x، حصہ 1 کے پیراگراف 13.1 میں بیان کردہ اڑان کے لئے ممنوع علاقوں میں آر پی ایس کو آپریٹ نہیں کرے گی۔
  11. آر پی اے ایس سی اے آر کی شرائط کے مطابق ہوائی اڈوں کے سرحدی علاقے میں آپریٹ نہیں کرے گی۔ اگر ہوائی اڈے کے نزدیک آپریٹ کیا جاتا ہے تو وقت اور آر پی اے ایس کے آپریشنوں کے علاقے سے متعلق ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)  سے پیشگی منظوری لینی ہوگی۔
  12. میسرز این سی آر ٹی سی، نئی دہلی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ صرف تربیت یافتہ / تجربہ کار قابل رکن ہی آر پی اے ایس کو آپریٹ کرے۔
  13. یہ مراسلہ آرپی اے ایس پر دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ عائد کی گئی پابندیوں/ایس او پی کو منسوخ نہیں کرے گا۔
  1. آپریشن کے کسی بھی مرحلے کے دوران واقعہ/حادثہ کی صورت میں رپورٹ ڈی جی سی اے کے ایئر سیفٹی ڈائرکٹوریٹ کو پیش کی جائے گی۔

پبلک نوٹس کے لئے لنک

 

****

م ن۔ ا ب ن

U:6495



(Release ID: 1665604) Visitor Counter : 165