سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گڈکری کے ہاتھوں  14.15کلومیٹرطویل زوزیلا سرنگ سے متعلق اولین بارودی


 دھماکے کا آغاز

زیڈ مورسرنگ اوربرف کے تودوں سے تحفظ فراہم والے ڈھانچے کی تعمیر سے

این ایچ ۔1پر بننے والی اس سرنگ سے سبھی موسم میں سرینگر وادی اورلیہہ کے درمیان رابطہ قائم ہوگا

Posted On: 14 OCT 2020 2:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،14؍اکتوبر:مرکزی وزیربرائے روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی وے اورایم ایس ایم ای جناب نتن گڈکری ، جموں وکشمیر میں آج پہلا دھماکہ کرکے زوزیلا سرنگ کی تعمیر کا باضابطہ طورپرآغاز کریں گے ۔ قومی شاہراہ۔1پریہ سرنگ سری نگراور لیہہ کے درمیان ہرموسم میں رابطہ برقراررکھے گی اور اس سے پورے جموں وکشمیر (اب جموں وکشمیر اورلداخ مرکز کے زیرانتظام علاقوں ہیں ) میں معاشی اور عالمی شناختی ۔۔۔کو بڑھاواملے گا ۔14.15کلومیٹرطویل یہ سرنگ زوزیلا پاس پرتقریبا تین ہزارمیٹرنیچے تعمیر ہوگی (موجودہ وقت میں یہ سڑک سال بھرمیں چھ مہینے کےلئے ہی کھلتی ہے ) اوراس سے دراس اورکارگل کے ذریعہ سری نگر اورلیہہ ایک دوسرے سے جڑجائیں گے ۔ یہ دنیا کی سب سے خطرناک شاہراہ ہے اور اس پرگاڑی چلانا بہت مشکل امرہوتاہے چنانچہ اس منصوبہ میں اس پہلوکو خاص طورپر ملحوظ خاطررکھاگیاہے ۔

اس منصوبے کاآغاز 2005میں ہواتھا اور2014میں بی آراونے اس پرباقاعدہ ایک تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پیش کی ۔ اس منصوبے سے اس سے پہلے چاربارعملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جوکامیاب نہیں ہوپائی ۔ ای پی سی موڈ پرکارروائی کی غرض سے جولائی ، 2016میں یہ منصوبہ این ایچ آئی ڈی سی ایل کے حوالہ کردیاگیااوراس کا کام ایم /ایس آئی ٹی این ایل ( آئی ایل اینڈ ایف ایس ) کے سپردہوگیا۔ بعدازاں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 19.05.2018میں لیہہ میں اس کی بنیادکاپتھررکھ کرمنصوبہ کا باضابطہ طورپرآغاز کیا۔ جولائی ،2019 تک کام ٹھیک ٹھاک چلتارہامگربعد میں ایم/ ایس آئی ایل اینڈ ایس مالی مسائل کو شکارہوئی اور منصوبہ رک گیا ، چنانچہ 15.1.2019کو معاہدہ مسترد کردیاگیا۔

ab-1.jpg

بعد فروری 2020کو این ایچ آئی ڈی سی ایل نے نئے سرے سے اس پربولی طلب کی ۔ تکنیکی بنیاد پر تین بولی لگانے والے منصوبے کے لئے اہل پائے گئے اوران میں سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی ایم /ایس میگھنا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرلمیٹڈ کو اس کا ٹھیکہ دے دیاگیا۔اس نے 4509.50کروڑروپے کی بولی لگائی تھی ۔

 

ab-2.jpg

ہرموسم میں سازگار18.63کلومیٹر طویل اس سرنگ کی تعمیرکا تخمینہ ڈی پی آرکے مطابق 2335کروڑروپے لگایاگیاتھا۔ اس سے پہلے سرنگ کی تعمیر کا تخمینہ 6575.85کروڑکا تھا۔ جب کہ ایس ایچ آئی ڈی سی ایل نے اس پورے منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 8308کروڑروپے لگایاتھا۔ اس طرح زوزیلاسرنگ اور زید موہ سرنگ تک رسائی کے لئے رابطہ سڑک کی مجموعی لاگت بڑھ کر 10643کروڑروپے ہوگئی ۔ منصوبے کی جدیدکاری اور دوسرے امورپرنظرثانی بھی کی گئی اور اس بات کا پورالحاظ رکھاگیا کہ سرنگ کی تعمیرلاگت کو کس طرح کم کیاجائے ۔ چنانچہ جو اقدامات کئے گئے ان کے ذریعہ 3835کروڑروپے بچالئے گئے ۔

 

منصوبے کی اصلاحی شکل وہیئت:

نمبرشمار

اہم خصوصیات

  1.  

لمبائی

زوزیلا سرنگ کی لمبائی = 14.15 کلومیٹراو ر رابطہ شاہراہ کی لمبائی =18.63کلومیٹر

منصوبے کی کل لمبائی 32.78کلومیٹر

  1.  

کام کی نوعیت

  • بال ٹال اورمینا شاہراہ کے درمیان 14.150کلومیٹرطویل بائی ۔ڈائی ریکشنل سرنگ جس میں بچاو کا  راستہ نہیں ہوگا۔
  • زیڈ –مورسرنگ اورزوزیلا سرنگ کے درمیان 18.63رابطہ سڑک کی تعمیر جس میں رسائی سڑک میں 433اور1958میٹرلمبی دوسرنگیں بھی ہوں گی ۔سڑک کی کل لمبائی 12کلومیٹر.
  • سڑک تحفظ اور دوسرے تحفظاتی ذرائع کی تعمیر جیسے اسنوگیلری کیچ ڈیم کٹ اینڈ کور
  1.  

تعمیرکی مدت

زوزیلاسرنگ = 6سال

رابطہ سڑک = 2.5سال

سرنگ کا نقشہ

 

ab-3.jpg

مرکزی وزیربرائے روڈ ٹرانسپورٹ اورہائی وے جناب نتن گڈکری نے 2020میں اس پورے منصوبے کا تفصیل سے ازسرنو جائزہ لیا۔ لاگت میں تخفیف کرنے اورایک پائیدارسرنگ کی تعمیر کو یقینی بنانے کی غرض سے جناب آئی کے پانڈے ڈی جی ،( آرڈی ) ایند ایس ایس ایم اوآرٹی ایم کی سربراہی میں یہ معاملہ ماہرین کے ایک گروپ کے سپرد کردیاگیا۔ ماہرین کے گروپ نے منصوبے کو وقت کے اندرپوراکرنے اورلاگت کو کم کرنے کو لے کر کئی اہم سفارشیں کیں ۔اس سلسلے میں متعلقہ افراد اور سرنگ بنانے کے ماہرین سے بھی مشورہ کیاگیا۔ ماہرین نے 17.05.2020کو اپنی رپورٹ پیش کی جس کو وزیرموصوف نے 23.05.2020کو منظوری بھی دے دی ۔

پروجیکٹ کی خصوصیات :

  1. زوزیلاسرنگ کی تعمیر سے سری نگر، دراس ، کارگل اورلیہہ خطے کے درمیان ہرموسم میں رابطہ قائم رہے گا۔ اسٹریٹیجک نقطہ نظرسے بھی ہرموسم میں محفوظ رہنے والی سڑک کی تعمیر بہت اہم ہے ۔
  2. اس سرنگ کی تعمیر سے اس پورے خطے میں مجموعی طورپر معاشی اورسماجی وثقافتی یکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ اس سے پہلے یہ خطے برف باری کے موسم میں پورے چھ مہینے تک ایک دوسرے سے کٹ کررہ جاتے تھے ۔
  3. زوزیلاسرنگ اس خطے میں واحد ایسی سرنگ ہوگی جو پورے سال تک ایک دوسرے کو جوڑنے کا ذریعہ بنے گی ۔
  4. اس سرنگ کی تعمیر کا مطالبہ کارگل ، دراس اورلیہہ خطے کے عوام پچھلے 30برس سے کررہے تھے ۔
  5. اس منصوبے کی تکمیل سے سری نگرکارگل اورلیہہ کے درمیان آمدورفت بلاروک ٹوک اس سال بھرجاری رہے گی ۔
  6. جومسافر زوزیلا پاس کراسنگ پارکرتے تھے بعض اوقات حادثے کا شکارہوجاتے تھے ۔ اس سرنگ کی تعمیر کے بعد اس طرح کے حادثات کا خطرہ بالکل ختم ہوجائے گا۔
  7. ا س منصوبے سے مقامی سطح پر لوگوں کو روزگارملے ہوگا۔

ab-4.jpg

  • ***************

                                                                                                                                         

)م ن۔  ق ج ۔ ع آ)                                                                       

U-6402


(Release ID: 1664681) Visitor Counter : 195