نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

پیرا-تیرانداز انکت کووڈ-19سے متاثر پایاگیا

Posted On: 14 OCT 2020 6:10PM by PIB Delhi

پیرا-تیرانداز انکت ٹسٹ کے بعد کووڈ-19 سے متاثر پایا ہے۔ وہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، این آر سی سونی پت میں جاری قومی کیمپ کا ایک حصہ ہے، یعنی وہ سونی پت میں کیمپ میں زیر تربیت ہے۔ مناسب علاج کو یقینی بنانے اور اس کی قریبی نگرانی کرنے کے لئے اسے بدھ کو سونی پت میں بھگوان داس اسپتال منتقل کردیاگیا تھا۔

پیرا-تیراندازی کیمپ 5 اکتوبر کو شروع ہوا تھا اور 8 تیر اندازوں سمیت تمام کیمپ میں آنے والے تیر اندازوں نے کیمپ میں آنے کی خبر کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے اپنی کووڈ کی آر ٹی-پی سی آر ٹسٹ کی وہ رپورٹ پیش کی تھی جس میں انہیں کورونا سے متاثر نہ ہونے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ کیمپ کے لئے قائم کئے گئے تمام ضروری معیاری ضابطے (ایس او پیز) کے مطابق کیمپ میں حصہ لینے والے سبھی تیراندازوں کے نمونے دوبارہ ٹسٹنگ کے لئے 12 اکتوبر کو لے جائے گئے تھے، جہاں انکت کووڈ سے متاثر پایاگیا تھا۔ اسے فوراً الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کردیاگیا تھا۔ اس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

.............

  م ن، ح ا، ع ر

14-10-2020

U-6391



(Release ID: 1664637) Visitor Counter : 177