ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

آنے والی سردیوں میں آلودگی  پھیلانے والی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی


آلودگی  پر قابو پانے والے مرکزی بورڈ کی طرف سے برسر موقعہ معلومات حاصل کرنے کی خاطر دہلی اور این سی آر ٹاؤنوں میں 50 ٹیمیں تعینات کی جائیں گی

Posted On: 14 OCT 2020 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14 اکتوبر،      بہتر معیار کی فضا کو یقینی بنانے کے لیے سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی طرف سے 50 ٹیمیں تعینات کی جائیں گی جو 15  اکتوبر 2020 سے 28 فروری 2021 تک مختلف جگہوں کا سرگرم جائزہ لیں گی۔

یہ ٹیمیں دہلی اور این سی آر کے ٹاؤنوں- ا ترپردیش میں نوئیڈا، غازی آباد اور میرٹھ، ہریانہ میں گروگرام، فریدآباد، بلب گڑھ، جھجر، پانی پت اور سونی پت نیز راجستھان میں بھواڑی، الور اور بھرت پور کا دورہ کریں گی۔ یہ ٹیمیں ان علاقوں پر خاص توجہ دیں گی جہاں یہ مسئلہ سنگین ہے۔

برسر موقع رپورٹنگ میں زیادہ کثافت پھیلانے والے ذرائع شامل ہوں گے مثلاً مناسب احتیاطی اقدام کے بغیر بڑے پیمانے پر تعمیراتی سرگرمیاں، سڑک اور کھلے پلاٹوں کے قریب کچرا اور تعمیراتی ملبہ ڈھیر کرنا، کچرے اور صنعتی کچرے کو کھلے میں جلانا وغیرہ۔ یہ کام سمیر ایپ کے استعمال کے ذریعے کیا جائے گا۔

کثافت پھیلانے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات متعلقہ ایجنسیوں تک ایک خود کار نظام کے ذریعے پہنچائی جائیں گی تاکہ فوری کارروائی کی جاسکے۔ ریاستی حکومتوں کو بھی تفصیلات میں شامل کیا جائے گا۔ اس سے متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے بر وقت کارروائی کرنے اور مناسب سطح پر جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔

سی پی سی بی صدر دفتر میں ایک سنٹرل کنٹرول روم  کو سرگرم کردیا گیا ہے تاکہ ریاستی ایجنسیوں کے تال میل کے ذریعے  کثافت کی سطح کا  ہر گھنٹے پتہ لگایا جاسکے۔اس کے علاوہ  ٹیموں کے ساتھ بہتر بندوبست اور تعاون کے لیے ضلع کی سطح کے نوڈل افسر بھی مقرر کردیئے گئے ہیں۔

فضائی آلودگی موسم سرما میں دہلی اور این سی آر علاقے کے لیےایک بڑی ماحولیاتی تشویش کا باعث ہوتی ہے۔ پچھلے پانچ برسوں سے علاقے میں معیاری ہوا کے بندوبست کے لیے متعدد کوششیں کی گئی  ہیں۔ حالاں کہ سال بہ سال ہوا کے معیار میں بہتری آرہی ہے تاہم اس سلسلے میں ابھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:6387      


(Release ID: 1664636) Visitor Counter : 148