بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی نے ملک بھر میں فلائی ایش کو پہنچانا شروع کیا
Posted On:
14 OCT 2020 12:47PM by PIB Delhi
نئی دلی، 14؍اکتوبر، این ٹی پی سی لمیٹڈ، جوکہ ہندوستان میں بجلی پیدا کرنےو الا سب سے بڑا ادارہ اور وزارت بجلی کے تحت ایک پی ایس یو ہے، نے فلائی ایش کی سپلائی کے لئے ملک بھر کے سیمنٹ مینوفیکچررس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تاکہ بجلی کی پیداوار کے دوران بائی پروڈکٹ کے طور پر حاصل کردہ فلائی ایش کو 100 فیصد استعمال کیا جاسکے۔ این ٹی پی سی نے اس کام کے لئے ہندوستانی ریلوے کی مدد حاصل کی ہے تاکہ اسے اقتصادیاتی اور ماحولیاتی دوست طریقے سے ہر جگہ پہنچا یا جاسکے۔
این ٹی پی سی لمیٹڈ کے بیان کے مطابق این ٹی پی سی ریہنڈ اترپردیش میں واقع پہلا پاور پلانٹ ہے، جس میں سیمنٹ مینوفیکچررس کو فلائی ایش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پلانٹ نے حال ہی میں 59بی او ایکسن گاڑیوں میں 3834 میٹرک ٹن (ایم ٹی ) فلائی ایش آسام کے ناگاؤں میں واقع ڈالمیا سیمنٹ (بھارت) لمیٹڈ کو بھیجا ہے۔ اس سے پہلے فلائی ایش کی کچھ مقدار ٹیکاریا (یوپی) ، کیمور (مدھیہ پردیش) اور روپڑ (پنجاب) کے اے سی سی پلانٹوں میں بھیجی جاچکی ہے۔
مالی سال 20-2019 کے دوران متعدد پیداواری مقاصد کے لئے تقریبا 44.33 ملین ٹن فلائی ایش کا استعمال کیا گیا تھا۔ این ٹی پی سی سے ہر سال تقریبا 65 ملین ٹن ایش (راکھ) پیدا ہوتی ہے، جس میں سے تقریبا 80 فیصد (تقریبا 52 ملین ایم ٹی) فلائی ایش ہوتی ہے۔ فی الحال کُل راکھ میں سے تقریبا 73 فیصد کا استعمال سیمنٹ اور اینٹیں بنانے میں کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اسے سڑک کی تعمیر، کانوں کی بھرائی ، نچلی سطح والی زمین کی تعمیر و ترقی اور ایش ڈائک تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
62.9 جی ڈبلیو کی استعداد کے ساتھ این ٹی پی سی گروپ کے پاس 70 پاور اسٹیشن ہیں، جن میں سے 24 کوئلہ والے، 7 گیس ؍ سیال ایندھن والے، ایک ہائڈرو ، 13 قابل تجدید ہیں، اس کے علاوہ 25 ذیلی اور جے وی پاور اسٹیشن ہیں۔ اس گروپ کے پاس 20 جی ڈبلیو کی استعداد زیر تعمیر ہے، جس میں قابل تجدید توانائی کے 5 جی ڈبلیو والے پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔
*************
( م ن ۔ ق ت ۔ ق ر(
2020-10-14
6369U. No
(Release ID: 1664301)
Visitor Counter : 215