بھارت کا مسابقتی کمیشن

ہندوستان کے مقابلہ کمیشن (سی سی آئی ) نے ،اڈانی گرین انرجی ٹین لمٹیڈ کے شمسی توانائی پیداکرنے والے اثاثوں کو ، اڈانی گرین انرجی ٹوینٹی تھری  لمٹیڈ کے ذریعہ حاصل کر نے کی منظوری دےدی

Posted On: 14 OCT 2020 11:24AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  14 اکتوبر 2020:  ہندوستان کے مقابلہ کمیشن (سی سی آئی ) نے ، مقابلہ قانون  2002 کی دفعہ 31 (1)کے تحت  ،اڈانی گرین انرجی ٹین لمٹیڈ (اے جی ای 10ایل )کے شمسی توانائی پیداکرنے والے اثاثوں کو ، اڈانی گرین انرجی ٹوینٹی تھری  لمٹیڈ(اے جی ای 23ایل) کے ذریعہ حاصل کر نے کی منظوری دےدی۔

اے جی ای 23 ایل  ایک مشترکہ پروجیکٹ ہے ، جسے ٹوٹل سولر سنگاپور پٹے...لمٹیڈ  اور اڈانی گرین  انرجی لمٹیڈ  کے ذریعہ مشترکہ طورپر کنٹرول کیا جاتا ہے۔اے جی ای 23 ایل  (اپنے ذیلی یونٹو ں کے ذریعہ ) ہندوستان میں  شمسی توانائی پیداکرنے کے کاربار میں مصروف ہے۔جن اثاثوں کو  حاصل کرنے کی تجویز  ہے ، ان میں مندرجہ ذیل  شامل ہیں:(i) ٹی این اورجا پرائیویٹ لمٹیڈ ، (ii) ایسل  اورجا پرائیویٹ لمٹیڈ ،   (iii) پی این رینیو ایبل  انرجی لمٹیڈ ، (iv) پی این کلین انرجی لمٹیڈ  ، (v)  کے این  انڈی  وجے پور ہ  سولر انرجی  پرائیویٹ لمٹیڈ ،  (vi)  کے این بیجاپورہ  سولر انرجی  پرائیویٹ لمٹیڈ ، ( vii)کے این مدے بہال  سولر انرجی  پرائیویٹ لمٹیڈ  ،(viii)  کے این سنداگی  سولرانرجی پرائیویٹ لمٹیڈ  ، ( ix)  ایسل باگل کوٹ سولر انرجی پرائیویٹ لمٹیڈ ، اور (x) ایسل گلبرگہ  سولر پاور پرائیویڈ لمٹیڈ ( مجموعی طورپر حوالہ  ٹارگیٹ کمپنیوں  کے طورپر) ۔ اڈانی گرین انرجی  ٹین لمٹیڈ ( اے جی ای 10ایل ) ، ٹارگیٹ کمپنیو ں کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔

ٹارگیٹ کمپنیاں  ہندوستان میں  شمسی توانائی  پیداکرنے کے کاروبار میں مصروف ہیں۔

 

 

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 6366


(Release ID: 1664277) Visitor Counter : 133